صدر ٹرمپ کے دور اقتدار کی سینچری مکمل ہوتے ہی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی سینچری مکمل ہوتے ہی ٹرمپ انتظامیہ میں بڑی تبدیلی کے امکانات ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی مائیک والٹز جلد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ایلون مسک حکومتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام، ٹرمپ کی کابینہ سے فاصلہ اختیار کرلیا
وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ مشیر قومی سلامتی مائیک والٹز کے نائب الیکس وونگ بھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کے مشیر قومی سلامتی مائیک والٹز کو یمن حملوں کی منصوبہ بندی سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف امریکا کے نئے مشیر قومی سلامتی ہو سکتے ہیں۔
اسٹیو وٹکوف اس وقت روس یوکرین جنگ کے خاتمے اور ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کررہے ہیں۔ ان دونوں معاملات میں ان کا اہم کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیں ’100 دن‘ مکمل ہونے پر جشن، صدر ٹرمپ کا امریکا مقدم رکھنے کا عزم
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے 100 روز مکمل ہونے پر دو روز قبل اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ابھی تو ہم نے شروعات کی ہے، حکومت کے 100 روز مکمل ہونے کے بعد جشن منانے پر خوشی محسوس کررہا ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews استعفی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدر ٹرمپ مشیر قومی سلامتی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: استعفی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشیر قومی سلامتی وی نیوز مشیر قومی سلامتی
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دے دیا گیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر برائے قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔سماء نیوز کے مطابق موجودہ سیکورٹی صورتحال پر وفاقی حکومت کی جانب سے اہم تعیناتی کی گئی ہے اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر برائے قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک تقرری کا چارج فوری سنبھالیں گے۔ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
مزید :