لاہور:

بھائیوں نے غیرت کے نام پر ماں اور بہن کو قتل کردیا ۔ پولیس نے باپ اور دونوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں ماں اور بیٹی کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں مقتولہ کے دونوں بیٹوں نے ماں رخسانہ اور بیٹی رمشا کو  تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہرے قتل کی واردات میں ملزمان دونوں بھائیوں 15 اور 17 سالہ علی حسن اور زین کو کو والد یوسف سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔  پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کی اور صوئے آصل میں ہونےو الی دہرے قتل کی واردات کے ملزمان کو ایک گھنٹے میں حراست میں لے لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ 2 ماہ قبل ماں بیٹی کے گھر سے بھاگنے کا مقدمہ 2506/25درج کراویا گیا تھا۔ گزشتہ روز ماں بیٹی واپس گھر پہنچیں تو سفاک بیٹوں نے گلے کاٹ کر قتل کر دیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد کے بعدایک اوربڑے شہر سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد

قصور(نیوز ڈیسک) قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔

حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، تین ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد
  • کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد
  • لاہور؛ شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت
  • اسلام آباد کے بعدایک اوربڑے شہر سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد
  • 4افرادکاشوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ نازیبافعل،پولیس مقابلے میں کتنے افرادہلاک ہوگئے ؟
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کوئٹہ میں باپ پر 17 سالہ بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا الزام، ملزم گرفتار
  • کراچی میں سی ٹی ڈی کا خفیہ آپریشن، 4 خطرناک دہشتگرد گرفتار
  •   ایف آئی اے کا لاہور میں چھاپہ، پاسپورٹ آفس انچارج  سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • بلوچستان: ایک اور سفاکانہ واردات، پسند کی شادی پر 7 سال بعد میاں بیوی قتل