پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا آغاز، پہلی حج پرواز کراچی سے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
پی آئی اے اس حج آپریشن میں بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔ کراچی سے 7 ہزار 200 سے زائد عازمین کو 39 خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں عازمین کرام کی پروازیں پاکستان سے مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں یہ پروازیں جدہ روانہ ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کراچی سے کامیابی کے ساتھ آغاز ہوگیا ہے، جب پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 743 جمعہ کی علی الصبح کراچی سے 397 عازمین کو لے کر مدینہ کے لیے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر، خرم مشتاق نے عازمین حج کو رخصت کیا۔ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے خرم مشتاق اور دیگر حکام نے عازمین کو پھول اور تحائف پیش کیے اور پاکستان کی ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی۔ عازمین حج نے پی آئی اے کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کے تحت اب تک مختلف شہروں سے 2500 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جا چکا ہے۔
پی آئی اے اس حج آپریشن میں بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔ کراچی سے 7 ہزار 200 سے زائد عازمین کو 39 خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں عازمین کرام کی پروازیں پاکستان سے مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں یہ پروازیں جدہ روانہ ہوں گی۔ پی آئی اے حج آپریشن کے دوران 35200 سرکاری عازمین حج کو 117 خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ اس آپریشن کی پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: روانہ ہوں گی مرحلے میں عازمین کو پی آئی اے کراچی سے کے لیے
پڑھیں:
ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کو شدید طوفانی جھکڑ کا سامنا، 25 مسافر زخمی، ہنگامی لینڈنگ
سالٹ لیک سٹی سے ایمسٹرڈم جانے والی ڈیلٹا ایئر لائنز کی ایک پرواز بدھ کی شام شدید طوفانی ہوا کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 25 مسافر زخمی ہو گئے اور پرواز کو منی ایپولس-اسٹ۔ پال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا: ٹیکساس میں شدید سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 20 بچے لاپتا، ایمرجنسی نافذ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئر بس A330-900 میں 275 مسافر اور 13 عملہ کے ارکان سوار تھے۔ پرواز شام 7:45 بجے ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی جہاں ایئرپورٹ کے فائر ڈیپارٹمنٹ اور پیرا میڈکس نے فوری طور پر زخمی مسافروں کی مدد کی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
ایک مسافر لیان کلیمنٹ-نیش نے میڈیا کو بتایا کہ جو لوگ سیٹ بیلٹ نہیں پہنے ہوئے تھے، وہ کیبن میں ادھر ادھر جاگرے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چھت سے ٹکرائے اور پھر نیچے گر گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کٹس بھی چھت سے ٹکرائیں اور نیچے گر گئیں جس سے لوگ زخمی ہوئے اور ایسا کئی بار ہوا جو بہت خوفناک تھا۔
ڈیلٹا ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم تمام ایمرجنسی ریسپانڈرز کی مدد کے لیے شکر گزار ہیں جو اس حادثے میں شامل تھے۔
ماحولیاتی تبدیلی اور طوفانی ہواؤں کا بڑھتا ہوا خطرہاگرچہ طیاروں میں ٹربولینس کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے کے واقعات نایاب ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے سبب ان واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ حالیہ حادثہ اس سال رپورٹ ہونے والے طوفانی ہواؤں سے متاثرہ پروازوں میں سے ایک ہے جو ہوا بازی کی سلامتی کے بارے میں آگاہی کو بڑھا رہا ہے۔
مزید پڑھیے: احمد آباد طیارہ حادثہ، بھارتی تاریخ کے بدترین فضائی سانحات میں المناک اضافہ
جنوری میں واشنگٹن ڈی سی کے اوپر پیش آنے والے ایک فضائی تصادم میں 67 افراد کی جان چلی گئی تھی جبکہ حال ہی میں ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک جہاز میں آگ لگنے کے بعد مسافروں کو ایمرجنسی سلائیڈ کے ذریعے باہر نکالا گیا تھا۔
جون میں ایک امریکی ایئر لائنز کی پرواز کو میامی سے رالی ڈورہم، نارتھ کیرولائنا جانے کے دوران طوفانی ہوا کا سامنا ہوا جس میں 5 مسافر زخمی ہوئے۔ اسی ماہ جرمنی کے جنوبی علاقے میں ایک رائن ایئر کی پرواز کو شدید طوفانی ہوا کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: سابق وزیراعلیٰ وجئے روپانی بیٹی سے ملنے لندن جارہے تھے
مارچ میں سان فرانسسکو سے سنگاپور جانے والی یونائیٹڈ ایئر لائنز کی ایک پرواز نے فلپائن کے اوپر شدید طوفانی ہوا کا سامنا کیا جس کے نتیجے میں 5 مسافر زخمی ہوئے۔
مہلک واقعہمئی 2024 میں سنگاپور ایئر لائنز کی پرواز میں شدید ٹربولینس کے باعث ایک شخص کی موت واقع ہو گئی تھی جو کئی دہائیوں میں کسی بڑے ایئر لائن حادثے میں ٹربولینس کے سبب ہونے والی پہلی ہلاکت تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ڈیلٹا ایئر طیارے کو حادثہ ڈیلٹا ایئر لائنز سالٹ لیک سٹی