ڈاکٹر صابر ابومریم کی زیرصدارت ملی یکجہتی کونسل سندھ کی یومِ نکبہ کمیٹی کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
فلسطین فاؤنڈیشن کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں مولانا عقیل انجم، علامہ صادق جعفری، مولانا عبدالعظیم، حمزہ اور مختار رضا سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں یومِ نکبہ کے موقع پر تقاریب، ریلیوں اور شعور بیداری کی مہمات کے انعقاد پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کی یومِ نکبہ کمیٹی کا اجلاس فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی۔ اجلاس میں مولانا عقیل انجم قادری، علامہ شیخ محمد صادق جعفری، مولانا عبدالعظیم، حمزہ اور مختار رضا سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں یومِ نکبہ کے موقع پر تقاریب، ریلیوں اور شعور بیداری کی مہمات کے انعقاد پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کے خلاف جاری ظلم و ستم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے تمام مکاتب فکر اور طبقات کو یکجا ہو کر آواز بلند کرنا ہوگی۔ اجلاس کے اختتام پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور مظلوموں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
ڈاکٹر راغب نعیمی سٹیٹ بینک کی شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین مقرر
ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان سلیم اللہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات سرانجام دے ہیں، ڈاکٹر محمد راغب نعیمی پنجاب یونیورسٹی اور زرعی یورنیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکٹ کے ممبر بھی ہیں، ڈاکٹر راغب نعیمی ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ اور اسلامی معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف دینی سکالر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سٹیٹ بینک کی شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے۔ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان سلیم اللہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی جامعہ نعیمیہ لاہور کے مہتمم اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات سرانجام دے ہیں۔ ڈاکٹر محمد راغب نعیمی گورنمنٹ کالج کے گریجویٹ ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ ایم اے معاشیات اور اسلامی معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں۔ آپ نے دینی تعلیم دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور سے حاصل کی ہے۔ یاد رہے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اس وقت کئی پوزیشن پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی لاہور میں معروف دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ ہیں، آپ پنجاب قران بورڈ اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین اور پنجاب زکوةٰ کونسل کے ممبر بھی رہے ہیں، اس کیساتھ ساتھ آپ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور اور زرعی یورنیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکٹ کے ممبر ہیں۔ معاشرے میں تعلیم کے فروغ، امن و امان کے قیام اور بین المذاہب و مسالک رواداری کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ گزشتہ سال آپ کو دینی، تعلیمی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں صدر مملکت کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔