مریم نواز — فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل میں تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلی پنجاب نے سینئر منسٹر اور چیف سیکریٹری کو لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی بر وقت تکمیل کا ٹاسک دیتے ہوئے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کےلیے ماہانہ ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے پروجیکٹس کا تصویری معائنہ بھی کیا اور کہا کہ خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتی ہوں۔ ترقیاتی اسکیموں میں تاخیر سے روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے، عوام کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

بٹگرام کی بیوہ خاتون کی بیٹے کی بازیابی کیلئے مریم نواز سے درخواست

فائل فوٹو

بٹگرام کی بیوہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپنے 15 سالہ بیٹے کی بازیابی کے لیے درخواست کردی، خاتون نے آئی جی پنجاب، وزارت داخلہ اور دیگر حکام سے استدعا کی اس کے پانچ ماہ سے لاپتہ بیٹے صدام کو بازیاب کرایا جائے۔

بیوہ خاتون نے پریس کانفرنس کےدوران بتایا کہ ان کا بیٹا صدام یکم دسمبر 2024 کو راولپنڈی کے ایک ہوٹل سے لاپتا ہوا تھا۔

خاتوں کا کہنا تھا کہ 25 جنوری کو نیوتھانہ راولپنڈی میں گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا گیا تاہم اب تک مقدمے کے حوالے سے کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی۔ 

صدام کی والدہ نے کہا کہ وہ ہوٹل کے آس پاس بچے کی تلاش کیلئے گئی تو ہوٹل مالک نے دھکے دے کر اور پولیس بلا کر ان کو وہاں سے بھگا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بٹگرام کی بیوہ خاتون کی بیٹے کی بازیابی کیلئے مریم نواز سے درخواست
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریس کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہورڈویلپمنٹ پلان کے لیے ماہانہ ٹائم لائن مقررکرنے کی ہدایت
  • لاہور میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لیے 30 جون کی ڈیڈ لائن
  • لاہور میں محنت کشوں کے لیے جدید کارڈیک سٹی بنانے کا اعلان
  • مزدورں کی صنعتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہوں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز
  • پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ آغاز
  • بارڈر پر ٹینشن ہے، ہم نے ہر چیز کا مقابلہ کرنا ہے، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا ازاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان