کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)دنیا بھر میں اسلحے کی دوڑ میں اضافہ، گزشتہ 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔سویڈن کے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ میں اسلحے کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یوکرین اور غزہ جنگ کے باعث دنیا بھر میں اسلحے کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے، جوکہ 2024 میں سالانہ 9.

4 فیصد کی اوسط سے 2.718 کھرب ڈالر کے دفاعی اخراجات تک پہنچ گیا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ 1 کھرب ڈالر کے دفاعی اخراجات کے ساتھ دنیا بھر میں سب سے آگے ہے، امریکہ نے سب سے زیادہ 61 ارب ڈالر کی رقم ایف 35 فائٹرز، ان کے کمبیٹ سسٹمز اور ان سے متعلقہ الات و سامان کی خریداری پر خرچ کی۔امریکی بحریہ کے لیے نئے جنگی جہازوں کی تیاری پر 48 ارب ڈالر، امریکی ایٹمی اسلحے کو جدید بنانے کے لیے 37.7 جبکہ میزائل ڈیفنس سسٹم پر 29.8 ارب ڈالر خرچ کیے گئے، اس طرح دنیا بھر میں دفاعی اخراجات میں37 فیصد حصہ امریکہ کا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ دنیا بھر میں عسکری بجٹ کے لحاظ سے چین دوسرے نمبر ہے، چین نے امریکہ کے مقابلے میں 314 ارب ڈالر خرچ کیے جو امریکی بجٹ کا ایک تہائی بنتا ہے۔رپورٹ کے مطابق فوجی بجٹ میں سب سے زیادہ اضافہ اسرائیل نے کیا،2023 میں غزہ پر حملے کے بعد سے اسرائیلی فوجی بجٹ میں 65 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دفاعی بجٹ کے لحاظ سے جرمنی چوتھے نمبر پر ہے، جرمنی نے اپنے دفاعی اخراجات میں 28 فیصد کا اضافہ کیا، جبکہ رومانیہ کے دفاعی بجٹ میں 43، ہالینڈ 35 اور سویڈن کے بجٹ میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چیک نے 32 اور پولینڈ نے 31 فیصد کا اضافہ کیا، جبکہ ڈنمارک 20، ناروے 17 فن لینڈ 16، ترکی 12 اور یونان کے دفاعی بجٹ میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا۔نیٹو کے دیگر ممالک 2024 میں دفاعی بجٹ کے لحاظ سے دنیا کے ٹاپ 40 ممالک میں شامل رہیں ہیں، 1952 کے بعد سے جاپان نے بھی اپنے بجٹ میں 21 فیصد کا تاریخی اضافہ کیا ہے، جاپان اب اپنے جی ڈی پی کا14 فیصد دفاع پر خرچ کر رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت دفاعی بجٹ کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے، بھارت نے دفاع پر 86.1 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں، ایک دہائی کے دوران بھارت کی دفاعی بجٹ میں 42 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان دفاعی اخراجات کے لحاظ سے 29 ویں نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان نے 2024 میں دفاع پر 10.2 ارب ڈالر خرچ کیے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ارب ڈالر خرچ کیے رپورٹ کے مطابق دفاعی اخراجات بجٹ کے لحاظ سے فیصد کا اضافہ دنیا بھر میں رپورٹ میں اضافہ ہوا دفاعی بجٹ ہے رپورٹ کے دفاعی

پڑھیں:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حوالہ ہنڈی اور اسمگلنگ کے خلاف آپریشن اور ڈالر کی قدر میں ممکنہ نمایاں کمی کے خدشات پر ایکسپورٹرز کی اپنی برآمدی ترسیلات بھجوائے جانے سے منگل کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

مرکزی بینک کی انٹربینک سے خریداری سرگرمیاں محدود ہونے کے نتیجے میں بھی کاروبار کے آغاز سے اختتام تک ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 46 پیسے کی کمی سے 282روپے 75پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

 زرمبالہ کی مارکیٹ میں سپلائی میں بہتری آتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 16پیسے کی کمی سے 283روپے 05پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں طلبگار گھٹنے سے ڈالر کی قدر 30 پیسے کی کمی سے 286روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی چین کو مچھلی کی خواراک کی برآمدات میں 27 فیصد اضافہ،23.75 ملین ڈالر پر پہنچ گئی
  • نیوزی لینڈ میں معمر ترین الپاکا نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا
  •  شبمن گل نے عظیم بلے باز سر گیری سوبرز کا 59 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • ریان صدیقی: مائیکرو سافٹ میں ملازمت حاصل کرنیوالے دنیا کے سب سے کم عمر سافٹ ویئر انجینئر کی ولولہ انگیز کہانی
  • پی آئی اے ہولڈنگ کے منافع میں 42.90 فیصد اضافہ
  • اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
  • لیجنڈز لیگ: 47 سالہ سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ، نیا ریکارڈ قائم
  • خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
  • ٹرمپ کی بھارت کو 25 فیصد ٹیرف کی دھمکی، تجارتی معاہدے پر دباؤ میں اضافہ
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ