24، 26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 82 ملزمان کو 4 ،4 ماہ قید اور جرمانے کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 24، 26 نومبر احتجاج کیس کے 82 ملزمان کو 4، 4 ماہ قید اور 15، 15 ہزار جرمانے کی سزا سنادی۔
ان ملزمان نے عدالت میں اپنے اعترافی بیان جمع کروایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے انہیں اکسایا تھا۔
عدالت میں پیش ہونے والے 82 ملزمان نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کرلیا، جرم کا اعتراف کرنے والے ملزمان کو کو 4، 4 ماہ قید اور 15، 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
اپنے اعترافی بیان میں ملزمان نے کہا کہ مقامی اور مرکزی قیادت نے پرتشدد احتجاج کی ترغیب دی تھی، ہم غریب مزدور ہیں، ہم سے رعایت برتی جائے۔
ملزمان نے عدالت میں تحریری بیان دیا کہ وہ آئندہ کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔
علاوہ ازیں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 24 اور 26 نومبر احتجاج کیس میں 560 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ عدالت نے 1609 ملزمان کو فرد جرم کی کاروائی کیلئے طلب کیا تھا۔
پی ٹی آئی کارکنان کے 24 نومبر کے احتجاج پر اٹک میں 15، راولپنڈی میں 9 مقدمات درج ہیں جبکہ 24 اور 26 نومبر کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کانام شامل ہے۔
ان مقدمات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین، علیمہ خان، عمر ایوب اور پی ٹی آئی کی بیشتر رہنما نامزد ہیں۔
عدالت نے غیرحاضر ایک ہزار 74 ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کردی یہ ضمانتیں پراسیکیوشن کی استدعا پر خارج کی گئیں۔
پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان جان بوجھ کر غیرحاضر رہ کر ٹرائل میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں اور مقدمات کے چالان کی وصولی کے بعد غائب ہیں۔
جس پر عدالت نے غیرحاضر ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرکے اور گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ساتھ ہی عدالت نے رکن اسمبلی شاندانہ گلزار کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس بھی کردیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملزمان کو پی ٹی ا ئی عدالت میں احتجاج کی عدالت نے نے عدالت
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔