پانچ شعبوں میں 751ارب کی ٹیکس چوری کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
تمباکو سیکٹر میں غیر قانونی تجارت سے 300ارب کا نقصان ، چائے کی اسمگلنگ جاری
ایران سے 2 ارب 80 کروڑ لیٹر پیٹرل اسمگل ہونے سے 270 ارب کا ریونیو نقصان
ملک کے بڑے کاروباری شعبوں میں ساڑھے 700 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔نجی تھنک ٹینک پرائم نے پاکستان میں غیرقانونی تجارت پررپورٹ جاری کردی جس میں تمباکو، دوا سازی، ٹائر، آئل، پیٹرول، ڈیزل اور چائے کی اسمگلنگ کی نشاندہی کی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق تمباکو سیکٹر میں غیر قانونی تجارت کا حصہ 65 فیصد ہے جس سے قومی خزانے کو سالانہ 300 ارب روپے ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے۔ایران سے سالانہ 2 ارب 80 کروڑ لیٹر پیٹرول و ڈیزل اسمگل کیا جاتا ہے جس کے باعث 270 ارب کے ریونیو کا نقصان ہوتا ہے، فارماسیوٹیکل میں 40 فیصد دوائیں جعلی یا غیر معیاری ہوتی ہیں اور اس مد میں ملکی خزانے کو 60 سے 65 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ ملک میں 60فیصد اسمگلڈ ٹائرز سے 106 ارب روپے ک ٹیکس چوری ہوتی ہے جبکہ 30 فیصد اسمگلڈ چائے کی فروخت سے ملک کو سالانہ 10 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
راولپنڈی، 300 روپے مالیت کی نسوار چوری پر مقدمہ درج
راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس پولیس نے 300 روپے مالیت کی نسوار چوری ہونے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نسوار اور تمباکو کی طرح الکوحل بھی حلال ہے، مفتی قوی
راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ ریس کورس میں اے ایس آئی سرفراز علی کی مدعیت میں درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریسکیو 15 پر ایک شہری نے کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی 10 نسواریں چوری ہوگئی ہیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش، کیا اب نسوار بھی مہنگی ہوگی؟
پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی گئی نسواروں کی مجموعی مالیت تقریباً 300 روپے ہے اور واقعے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان تھانہ ریس کورس راولپنڈی مقدمہ درج نسوار