سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی، موجودہ قیمت کیا ؟ جا نیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1114 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 95 ہزار 353 روپے ہے ۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 13 ڈالر کمی کے بعد 3263 روپے ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سونے کی
پڑھیں:
سونا مزید مہنگا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں اچانک بڑھ گئیں
کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت 77ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 142ڈالر کی سطح پر آگئی ، جس کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 7ہزار 700روپے کے اضافے سے 4لاکھ 36ہزار 562روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 6ہزار 601روپے بڑھ کر 3لاکھ 74ہزار 281روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہ ہونے کی وجہ سے استحکام رہا تھا جب کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تھا۔