این آئی سی وی ڈی کی بھارت سے واپس آنیوالے 2 بچوں کیلئے دل کی مفت سرجری کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی (این آئی سی وی ڈی) نے بھارت سے واپس آنے والے 2 بچوں کے لیے دل کی مفت سرجری کی پیشکش کی ہے۔
این آئی سی وی ڈی نے کہا کہ 9 اور 7 سال کے دونوں بچے پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق میڈیکل بورڈ نے دونوں بچوں کے کیس کا جائزہ لیا۔
ماہرین نے سرجری کو محفوظ قرار دیا اور کہا کہ بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں، بچوں کے والد نے این آئی سی وی ڈی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی سی وی ڈی
پڑھیں:
پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کمیشن بنانے کی پیشکش کردی
پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاک بھارت تصادم کا امکان کم ہوا ہے مگر بھارت میں اس وقت بہت بوکھلاہٹ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قوم کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان پہلے ہی بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کرچکے ہیں۔ یا تو دو تین ملک مل کر تحقیقات کرلیں یا پھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنا دیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بحران میں جس کے ہاتھ صاف ہوں تحقیقات کی پیشکش وہی کرتا ہے۔ بھارت تحقیقات کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کر رہا کہ پیچھے کچھ اور نہ نکل آئے۔