بھارت کو فیس سیونگ نہیں دیں گے، اسکے چہرے پر کالک ملیں گے، وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان نے فیس سیونگ کے لیے کسی آپریشن کی کوشش کی تو ہم اسے فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے۔ ہم اس کے منہ پر کالک ملیں گے۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر نے گنجائش نکالی کہ بھارت فیس سیونگ کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے تو کرلے۔ اگر ہندوستان نے فیس سیونگ کے لیے کسی آپریشن کی کوشش کی تو ہم اسے فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے۔ ہم اس کے منہ پر کالک ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خواجہ آصف
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارتی رافیل طیارے مسلسل پاکستانی سرحد کے قریب اڑان بھر رہے ہیں۔ بھارت مسلسل اشتعال دلا رہا ہے۔ لیکن ہم پہل نہیں کریں گے۔ بھارت کو پتہ ہے کہ کچھ کیا تو بھرپور اور منہ توڑ جواب ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایک ملک بھی بھارت کی کہانی کے پیچھے نہیں کھڑا۔ بھارت پھنس چکا ہے۔ اس کا خیال تھا کہ دنیا اس پر یقین کرلے گی لیکن دنیا نے نریندر مودی پر یقین نہیں کیا۔ مودی نے جو بیانیہ بنانے کی کوشش کی، یہ اس کی بہت بڑی شکست ہے۔ پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کا الزام صرف جھوٹ پر مبنی ہے۔ بھارت ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ ثبوت کا کوئی شائبہ بھی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام دفاع وطن کے لیے متحد، آرمی چیف کا کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب
پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کوئی آسان کام نہیں، اس سے متعلق عالمی فورمز سے رجوع کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خواجہ محمد آصف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خواجہ محمد ا صف خواجہ محمد ا صف وزیر دفاع فیس سیونگ نے کہا کے لیے
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل