Jang News:
2025-06-29@15:28:46 GMT
ملکی دفاع کے عظیم مقصد کیلئے اختلافات ایک طرف رکھنا اچھی روایت ہے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت ن لیگ کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے عظیم مقصد کیلئے اختلافات ایک طرف رکھنا اچھی روایت ہے۔
رائیونڈ میں سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی کےلیے پارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا، ملکی دفاع کے عظیم مقصد کے لیے اختلافات ایک طرف رکھنا اچھی روایت ہے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہونا خوش آئند ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی ڈیل کرنے کے لیے کی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی ڈیل کرنے کے لیے کی، عمران خان ابھی تک اس نظام کے خلاف لڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سینئر ترین سیاستدان جاوید ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی، ڈیل کرنے کے لیے کی۔ نواز شریف کے گھر میں کبھی کوئی کتاب نہیں دیکھی۔ عمران خان کے ساتھ میں نے ڈسکشنز کی ہیں، وہ بہت زیادہ پڑھا ہوا ہے۔ 8 فروری کو انتخابی نشان نہ ہونے کے باوجود، پولنگ ایجنٹس تک نہ ہونے کے باوجود، عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا، اور وہ ابھی تک اس نظام کے خلاف لڑ رہا ہے۔ جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی اور اسٹیبلیشمنٹ کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شوباز شریف تو اپنی مرضی سے پانی نہیں پی سکتا، اس سے مذاکرات کرنے کا کیا فائدہ؟ خان ٹھیک ہی کہتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیے جائیں، جو اس نظام پر قابض ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے موقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک چلے گا، عمران خان رہائی نہیں مانگ رہا وہ رول آف لا مانگ رہا ہے۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کو اس وقت چھوڑا تھا جب وہ جرنیلوں کے قریب ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی سیاسی بندہ رہ ہی نہیں گیا، کون سی پارٹی ہے جس کو سیاسی پارٹی کہا جائے، جو آئین اور جمہوریت کی بات نہیں کرتا وہ سیاست نہیں کر رہا۔ جاوید ہاشمی نے ہابرڈ نظام حکومت کی تعریف کرنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی ناصرف شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ساتھ ساتھ سنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ سینئر سیاستدان کا کہنا ہے کہ "خواجہ آصف کا باپ بھی ضیاء الحق کے قدموں میں بیٹھا کرتا تھا اور اس کی نوکری کرتا تھا۔ خواجہ آصف بھی اس لیے ہائبرڈ نظام کو اچھا کہہ رہا ہے کیونکہ وہ وزیراعظم بننے کا خواہشمند ہے۔"