یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 3500 کانٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے 3 ہزار 500 سے زائد کانٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔
سیکرٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹلیٹی اسٹورزعارف شاہ کے مطابق ریجنل مینجرز کواس ضمن میں لیٹرز بھجوا دیے گئے ہیں۔ ریجنل مینیجرز گریڈ ایک سے تیرہ تک کے ملازمین کو فارغ کرنے کے اختیارات رکھتے ہیں ۔
اس فیصلے کے بعد کانٹریکٹ ملازمین نے اسکیم موڑ لاہور پر احتجاج کی کال دے بھی دی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز یونین کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کے حکم امتناعی کے باوجودکانٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا غیر قانونی ہے ۔ پیر کو اس سلسلے میں توہین عدالت کی رٹ بھی دائر کریں گے۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان ہوگیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ملازمین کو
پڑھیں:
بلوچستان بجٹ؛ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ
سٹی 42: بلوچستان بجٹ میں سرکاری ملازمین کے گریڈ 1 سے 22 ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد اضافہ کردیاگیا
ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ،اہل صوبائی ملازمین کو گریڈ 1 سے 16 تک ڈسپیریاٹی ریڈکشن الاؤنس 20 کرنے کے تجویز کی گئی ،بلوچستان پینشن فنڈز کے لئے 1 ارب روپے مختص کے گئے ،بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے لئے 4 ارب 50 کروڑ مختص کیے گئے