آج پیش کیا جانے والا اسٹیج ڈراما ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
معروف رائٹر انور مقصود کے اسٹیج ڈرامے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ آغاز سے کچھ لمحات قبل منسوخ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:انور مقصود ہوئے بے نقاب، فوج سے معافی کیوں مانگی؟
’ہاؤس اریسٹ‘ پیش کرنے والی کمپنی کوپی کیٹ پروڈکشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ انور مقصود کے نئے اسٹیج ڈرامے ہاؤس اریسٹ کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) واپس لے لیا گیا ہے۔
ڈراما آج دارالحکومت میں پیش کیا جانا تھا، تاہم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے اجازت نامے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
کوپی کیٹ پروڈکشن کے مطابق اجازت نامہ منسوخ کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اجازت نامہ اسٹیج ڈراما انور مقصود این او سی کوپی کیٹ پروڈکشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیج ڈراما این او سی ہاؤس اریسٹ
پڑھیں:
سعودی عرب میں خوفناک حادثہ، چلتا ہوا جھولا دو ٹکڑے ہوگیا، ویڈیو وائرل
سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع ’’گرین ماؤنٹین پارک‘‘ اس وقت خوف و ہراس کی علامت بن گیا جب وہاں موجود ایک جھولا اچانک دو حصوں میں ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں تفریح کرنے آئے 23 افراد زخمی ہو کر اسپتال جا پہنچے۔
اس دل دہلا دینے والا واقعے نے صرف ایک لمحے میں خوشی کو قیامت میں تبدیل کردیا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حادثے کی ہولناک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ وائرل ہونے والی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ جھولے پر لوگ بیٹھے ہوئے محفوظ ہورہے ہیں اور جیسے ہی جھولا بلندی کی طرف جاتا ہے، اچانک ایک زور دار دھماکے سے درمیان سے دو حصوں میں بٹ جاتا ہے۔ چیخ و پکار، ہڑبڑاہٹ اور زمین پر گرتے افراد کا منظر ناقابلِ فراموش ہے۔
واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت کے بارے میں فی الحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم واقعے نے تفریحی مقامات پر حفاظتی اقدامات پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔
واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ یہ جانا جا سکے کہ جھولے کی ساخت میں کوئی تکنیکی خرابی تھی یا حفاظتی انتظامات میں کوتاہی کی گئی۔