راولپنڈی: چینی کال سینٹر میں نقب زنی کرنے والا 6 رکنی گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی: تھانہ صادق آباد پولیس نے چائنیز کال سینٹر میں نقب زنی کی واردات میں ملوث 6 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 85 لاکھ روپے مالیت کے 95 مسروقہ لیپ ٹاپ اور پرنٹر برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزمان نے کال سینٹر کے شیشے توڑ کر قیمتی لیپ ٹاپ اور پرنٹر چوری کیے تھے۔ گرفتار ملزمان میں عبد الواجد، وسیم، بلال، علی، عبد العزیز اور محمد مرزا شامل ہیں۔
صادق آباد پولیس نے واردات کے بعد CCTV کیمروں اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، ملزمان کی گرفتاری اور 100 فیصد ریکوری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی؛ بھائی نے جیٹھ کے ساتھ ملکر بہن کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا
راولپنڈی:تھانہ روات کے علاقے ڈھوک غلام علی میں بھائی نے جیٹھ کے ساتھ مل کر ہمشیرہ کو غیرت کے نام پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
قتل کی واردات کا مقدمہ گشت کرتے پولیس ملازم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
اے ایس آئی اسد علی کے مطابق ساتھی اہلکاروں کے ساتھ انسداد جرائم کی خاطر گشت پر تھا کہ اچانک ڈھوک فرمان علی کی جانب سے فائرنگ اور شور کی آواز آئی۔ دیکھا تو فیصل محمود کے مکان سے دو افراد مسلح حالت میں نکلے، پولیسں کو دیکھتے اور تعاقب پر دونوں مسلح افراد گلیوں میں فرار ہوگئے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مکان کی اندر جاکر دیکھا تو خاتون زہرش فیصل شدید زخمی ہوکر دم توڑ چکی تھی اور لاش صوفے پر پڑی تھی۔ فرار ہونے والے ملزمان میں سے نفیس اختر کی شناخت مقتولہ کے بھائی اور نوید کیانی کی شناخت مقتولہ کے جیٹھ کی حیثیت سے ہوئی۔ دونوں ملزمان نے باہم صلاح مشورہ کرکے مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر غیرت کے نام پر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی خاندان میں ہی فیصل محمود سے ہوئی جس سے تین سالہ بیٹی اور ڈیڑھ سالہ بیٹا بھی ہے۔ مقتولہ کا خاوند نجی ہوٹل میں تندور پر ملازمت کرتا ہے، بھائی اور جیٹھ کو مقتولہ کا مختلف لوگوں سے ملنا پسند نہیں تھا۔
پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کی لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔