مشعال ملک — فائل فوٹو

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم کی داستانیں رقم کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں مشعال ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان پانی کے ذریعے دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔ مودی سرکار نے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی ماری ہے۔

بھارت اس وقت آبی جارحیت پر اترا ہوا ہے، مشعال ملک

سماجی رہنما اور مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیری رہنما.

..

مشعال ملک کے مطابق مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی داستانیں رقم کر رہی ہے۔ ماؤں کو بچوں سے جدا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک سے بھی ان کے اہل خانہ کئی سالوں سے جدا ہیں، حریت قیادت کو زبردستی اور غیر قانونی طریقے سے جیلوں میں ڈالا جارہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات بہت تشویش ناک ہیں، نہتے کشمیریوں کے گھر سے روز جنازے اُٹھ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و جبر کی داستانیں دنیا بھر کے سامنے ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، کشمیریوں کو بد ترین طریقے سے بےدخل کیا جا رہا ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مشعال ملک رہا ہے

پڑھیں:

کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے

معروف آزادی پسند کشمیری رہنما اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ مختصر علالت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں انتقال کرگئے۔

پروفیسر عبدالغنی بٹ ساری زندگی بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار رہے، اور اپنی زندگی آزادی کے لیے وقف کیے رکھی۔

کشمیر کی آزادی کی ایک اور توانا آواز بند
سابق حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے pic.twitter.com/w16XRj5q8Z

— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) September 17, 2025

ان کی عمر قریباً 90 برس تھی۔ اور وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلم کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے پروفیسر عبدالغنی بٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔

ادھر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، سابق وزیراعظم سردار عتیق، راجا فاروق حیدر سمیت دیگر کشمیری قیادت نے بھی عبدالغنی بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انتقال حریت رہنما عبدالغنی بٹ مقبوضہ کشمیر وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل اور اسے اسلحہ فراہم کرنیوالے ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
  • آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
  • زندگی بھر بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار رہنے والے عبدالغنی بھٹ کون تھے؟
  • آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
  • کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کو نسل کا اجلاس،اسرائیل کے کڑے احتساب کا مطالبہ
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے، حریت کانفرنس
  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، غیر قانونی گرفتاریاں اور ماورائے عدالت ہلاکتیں معمول بن گئیں
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا قطر حملے پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ