پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مصنف اور اسکرپٹ رائٹر محمد کمال پاشا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کے بیٹے عبداللہ کے مطابق، مرحوم کئی مہینوں سے بیمار تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

محمد کمال پاشا نے پاکستانی سنیما میں بطور اسکرپٹ رائٹر اور کہانی نویس نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی تحریریں معاشرتی مسائل، غربت، محبت، اخلاقی زوال اور موت جیسے موضوعات پر مبنی تھیں، جو ان کی فکری گہرائی اور سماجی شعور کا مظہر تھیں۔

کمال پاشا نے 300 سے زائد فلموں کےلیے اسکرپٹ لکھے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے فلمی دنیا کو متاثر کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کمال پاشا

پڑھیں:

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی کو ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔

اس بار نامزدگی ان کی دستاویزی فلم “ٹرننگ پوائنٹ: دی بمب اینڈ دی کولڈ وار کے ذریعے ملی ہے، فلم کو بہترین تاریخی دستاویزی فلم کی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔

محمد علی نقوی کی ایمی ایوارڈ کے لیے یہ چوتھی نامزدگی ہے، 2023 میں پرائم ٹائم ایمی میں نامزدگی حاصل کر نے والے وہ پہلے پاکستانی تھے۔

علی نقوی کا کہنا ہے کہ ایمی ایوارڈ کے لیے ایک بار پھر نامزد ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نےکہا کہ بین الاقوامی سطح پر سرحدوں سے پار تک کہانیاں پہنچانا ایک ایسا اعزاز ہے جسے وہ ہلکا نہیں لیتے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل
  • بھارت کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں، پاکستانی ہائی کمشنر برطانیہ
  • سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے
  • مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے
  • مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے
  • مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے 
  • پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد
  • پاکستانی بزنس لیڈر خاور حسین کو دبئی میں یوم پاکستان کی تقریب میں خصوصی ایوارڈ
  • انیل کپور کی والدہ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں