پولیس چوکیوں پر دہشتگردوں کے دو حملے ناکام، جوابی کارروائی میں 2 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
سٹی 42 : لکی مروت میں پولیس چوکیوں پر فتنہ الخوارج کے دو حملے ناکام بنادیے گئے، پولیس کی موثر جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔
گزشتہ شب چوکی ون فایئو پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس پر لکی پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کو نا صرف پسپا کیا بلکہ نقصان بھی پہنچایا مگر دہشت گرد رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوئے، تاہم آج دن 12:30 بجے دہشتگرد پولیس چوکی شاہ طور پر حملے کی پلاننگ کرتے ہوئے قریبی علاقے درگہ میں پھر آ موجود ہوئے جس پر چوکی شاہ طور پولیس کے عملہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا مردانہ وار مقابلہ کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جن کے قبضہ سے انتہائی جدید غیر ملکی ایم فور رائفل اور ایک 9 ایم ایم پستول قبضے میں لے لیا۔
قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف خیبر پختونخوا پولیس کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے دہشتگردوں کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کرنے پر جوانوں کو شاباش دی اور ان کے لئے نقد انعامات اور توصیفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ کی صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکووں کے حملے کی مذمت، شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکووں کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں شہید ہونے والے 5 پولیس اہلکاروںکوخراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حملے کی بھرپور مذمت کی۔(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس جوانوں نیرات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرنے والے ڈاکووں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے فرض کی راہ میں جانیں نچھاور کرکے شہادت کا اعلی مرتبہ پایا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کچے کے ڈاکووں کے خلاف برسر پیکار پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید پولیس جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔