محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیشگوئی کردی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی آندھی کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری متوقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، جب کہ سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو موسمی تبدیلیوں کے پیشِ نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، خصوصاً کسانوں اور مسافروں کو پیشگی تیاری کا مشورہ دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات ژالہ باری

پڑھیں:

پنجاب میں طوفانی بارشوں، ژالہ باری کی پیشگوئی، تمام ہسپتالوں کیلئے الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تمام ہسپتالوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب میں تیز آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے تمام ہسپتالوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 4 مئی تک تیز بارشوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر ہسپتال مکمل تیاری رکھیں۔

مراسلے کے مطابق تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو تیاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تمام طبی عملہ کو ایمرجنسی میں ہروقت موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادویات، طبی آلات کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:میٹا ’واٹس ایپ‘ صارفین کیلیے کونسی بڑی سہولت متعارف کرانے جا رہا ہے؟ اہم خبر

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی
  • تیز بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیشگوئی
  •   جنوبی پنجاب میں طوفانِ باد و باراں، ملتان میں ژالہ باری
  • پنجاب میں طوفانی بارشوں، ژالہ باری کی پیشگوئی، تمام ہسپتالوں کیلئے الرٹ جاری
  • اسلام آباد، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، پنجاب میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
  • خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان
  • محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر کا موسم خوشگوار ہونے کی نوید سنا دی
  • اسلام آباد میں طوفانی بارش، آسمان پر گہرے بادل، دن میں رات کا سما ہوگیا
  • اسلام آباد میں تندوتیز ہوائیں اور بارش، کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، میٹروسروس بند