بھارتی جھوٹ کا جواب: قومی و انٹرنیشنل میڈیا کو آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں کا دورہ کروادیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پاکستان نے غیر ملکی اور ملکی میڈيا کو ان علاقوں کا دورہ کرادیا جن کے بارے میں بھارتی میڈيا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ممکنہ جارحیت کی اطلاع ملی تھی، قوم کو آگاہ کرنا ضروری تھا، رانا ثنا اللہ
ملکی و غیر ملکی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کروا کر بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا گیا۔
جن علاقوں کا ملکی و غیر ملکی میڈیا کو دورہ کرایا گیا ان میں کیل، سردی، دودھنیال، اٹھ مقام، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ شامل تھے۔
میڈیا کو اتوار کو بھی ان علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا تاکہ دنیا جان سکے کہ بھارت کا ان علاقوں میں دہشتگرد ٹھکانوں کا واویلا محض جھوٹ کا پلندا ہے ہے۔
مزید پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: وزیر اطلاعات اور فوجی ترجمان آج سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ دیں گے
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر مذکورہ علاقوں میں بھارتی میڈيا کی جانب سے دہشتگرد ٹھکانوں کے پروپیگنڈے کا مقصد یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بھارت ان علاقوں میں جارحیت کی کوشش کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر بھارت کا جھوٹ بے نقاب صحافیوں کا آزاد کشمیر کا دورہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت کا جھوٹ بے نقاب صحافیوں کا ا زاد کشمیر کا دورہ علاقوں کا دورہ ان علاقوں میڈیا کو
پڑھیں:
اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد/لاہور/پشاور/مظفرآباد/گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔(جاری ہے)
زلزلے کے جھٹکے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، سوات (مینگورہ)، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری و دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت شدید بارش بھی جاری تھی۔
غذر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، زلزلے کا مرکز باجوڑ سے 102کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔