مئی سے جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو اور کہیں سیلاب  کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فروری سے اپریل تک سندھ اور جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارش ہوئی، شمالی اور وسطی علاقوں میں درمیانی اور شدید بارشیں ہوئی جب کہ بارش کم ہونے کی وجہ سے مٹی میں نمی بھی کم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں تندوتیز ہوائیں اور بارش، کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، میٹروسروس بند

  محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مئی سے جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں معمول کے مطابق بارش کا امکان ہے جبکہ وسطی سے جنوبی حصوں میں معمول سے زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔

شمال مشرقی پنجاب میں سب سے زیادہ بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں معمول سےکم بارش متوقع ہے، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور جنوبی خیبرپختونخوا میں معمول کے مطابق بارش ہونے کا امکان ہے۔

ہیٹ ویو اور سیلاب کا خدشہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی سے جولائی کے دوران ہیٹ ویو کا امکان بھی موجود ہے، جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوز آسکتی ہیں، جون، جولائی میں سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی ہوائیں کل ملک میں داخل: 4 مئی تک آندھی، بارش اور ژالہ باری کا امکان

اس دوران خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے، زیادہ درجہ حرارت سے برف پگھلنے کی رفتار بڑھے گی اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا۔

آج کہاں بارش ہوسکتی ہے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ میں تھرپارکر، عمرکوٹ کے اضلاع میں آندھی اور درمیانی بارش کا امکان ہے، ٹھٹہ ،بدین، میرپورخاص، حیدرآباد اور سانگھڑ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 62 فیصد تک معمول سے کم بارشیں، ملک میں خشک سالی کا الرٹ جاری

اتوار کے روز بھی سندھ میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ  پیر کو جامشورو، دادو، قمبرشہدادکوٹ اور سکھر میں آندھی اورہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

پیر کے روز کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی شہر میں اتوار کو تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آندھی بارش پاکستان سیلاب محکمہ موسمیات ہیٹ ویو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ندھی پاکستان سیلاب محکمہ موسمیات ہیٹ ویو مئی سے جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے میں ا ندھی اور محکمہ موسمیات علاقوں میں میں معمول کے مطابق معمول سے ہیٹ ویو

پڑھیں:

خیبرپختونخوا: تیز بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھلیں پھٹنے کا خطرہ

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں وقفے وقفے سے ہونےوالی تیز بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھلیں پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا،اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع اور محکموں کو الرٹ جاری کردیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال اپر اور لوئر، دیر، سوات اور کوہستان اپر کے عوام کو ممکنہ گلیشیئرز کے پھٹنے سے متعلق خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور انخلاء کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہری خصوصا ًسیاح ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور گاڑیاں تیز بہاؤ والے پانی میں لے جانے سے اجتناب کریں۔

تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر

پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انخلا کے لیے مقامات تیار، ہنگامی سامان اور ریسکیو سروسز این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کا مراسلہ ارسال کردیا گیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 4 سے 7 اگست کے دوران بارشوں کی پیش گوئی
  • سیمنٹ کی فروخت میں جولائی 2025 کے دوران 30.13 فیصد اضافہ
  • پنجاب کے بیشتر شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیشگوئی
  • 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • پنجاب میں مون سون کے چھٹے طاقتور اسپیل کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • شدید بارشوں کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی  
  • پاکستان کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • خیبرپختونخوا: تیز بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھلیں پھٹنے کا خطرہ
  • کراچی؛ معمول سے تیز ہوائیں، شہرمیں ہلکی بارش کا امکان