چلی اور ارجنٹائن کے ساحلوں پر 7.4 شدت کا زلزلہ،ہرطرف افراتفری، سونامی الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
چلی (نیوزڈیسک)چلی اور ارجنٹائن کے جنوبی ساحلوں پر 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔میگیلان کے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈریک پاسیج میں ارجنٹائن کے شہر یوشوایا سے 219 کلومیٹر (173 میل) جنوب میں سمندر کے نیچے تھا جو کیپ ہارن اور انٹارکٹیکا کے درمیان واقع ہے۔
چلی کے حکام نے جمعہ کے روز ملک کے انتہائی جنوب میں واقع آبنائے میگیلان کے تمام ساحلی علاقوں کے لیے انخلاء کا الرٹ جاری کر دیا۔
چلی کی نیشنل سروس فار ڈیزاسٹر پریوینشن اینڈ ریسپانس نے عوام کو پیغام بھیجتے ہوئے کہا سونامی کے خطرے کی وجہ سے میگیلان کے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
ارجنٹائن کے شہر یوشوایا جو دنیا کا سب سے جنوبی شہر سمجھا جاتا ہے میں مقامی حکام نے بیگل چینل میں پانی سے متعلق تمام سرگرمیوں اور نیویگیشن کو کم از کم تین گھنٹوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔
تاہم، اب تک یوشوایا سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی انخلاء کی ضرورت پیش آئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شدت کا زلزلہ سونامی کا سبب بن سکتا ہے جس کی وجہ سے چلی اور ارجنٹائن کے ساحلی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کی درمیان جنگ کا خدشہ، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلائے جانے کا امکان
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ساحلی علاقوں ارجنٹائن کے
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے کشمیر کالونی نالے والے روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 20 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسرا واقعہ ایف سی ایریا کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ اظہر احمد کے نام سے ہوئی۔
ادھر قیوم آباد میں جام صادق پل پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی۔