بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی 2015 میں ہوئی تھی اور دونوں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن ایک ایسی بات بھی ہے جسے میرا یاد کرکے اب بھی خوف زدہ ہوجاتی ہیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میرا راجپوت نے محض 20 سال کی عمر میں ایک سیلیبریٹی کے ساتھ شادی ہونے کے اپنے تجربے سے متعلق کھل کر بات کی۔

شاہد کپور اور میرا راجپوت کے دو بچے میشا اور زین ہیں۔ 

میرا راجپوت نے انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے شروع کے دنوں میں تنہائی کا شکار تھیں۔ میں جلدی شادی ہوجانے کے باعث وہ نہ کرسکی جو میرے ہم جماعت کر رہے تھے۔

میرا راجپوت نے کہا کہ میرے اسکول کالج کے دوست یا تو ماسٹرز کر رہے تھے یا پھر دنیا بھر میں گھوم پھر رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ شاہد مجھے وقت نہیں دیتے تھے لیکن ان کی بہت مصروفیات تھیں اور پھر بچوں کو بھی مجھے ہی دیکھنا تھا۔

میرا راجپوت نے کہا کہ ان سب وجوہات کے باعث میں اپنے دوستوں سے دور ہوگئیں اور ان کا یہی شکوہ تھا کہ شادی کے بعد تو بھول ہی گئیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ لیکن اب جب کہ ان سب کی بھی شادی ہوگئی ہے تو اب وہ جان چکے ہیں کہ شادی شدہ زندگی کی مصروفیات کیا ہوتی ہیں۔

میرا راجپوت نے کہا کہ ایسا نہیں کہ میں نے سارا وقت گھرداری میں ہی گزارا اور خودود کچھ نہیں کیا۔ میں نے ایک اسکن کیئر برانڈ متعارف کرایا اور کامیابی سے چلا رہی ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ اب میں خود کو زیادہ متوازن اور پر اعتماد محسوس کرتی ہیں۔ بچے  بھی سمجھدار ہوگئے ہیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: میرا راجپوت نے نے کہا کہ

پڑھیں:

ملتان میں 45 سالہ شخص نے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) ملتان میں45 سالہ شخص نے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔ریسکیو 1122کے مطابق افسوسناک واقعہ ہیڈ نو بہار کے قریب بستی ڈومری میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جس میں 45 سالہ غلام محمد نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ریسکیو اور پولیس ٹیم نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ کر امدادی اور پولیس کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا۔تاحال خود کشی کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ مضامین

  • 64 برس کے فٹبالر کی 26 سالہ ماڈل کیساتھ ڈیٹنگ
  • کپور خاندان کو صدمہ، اہم فیملی ممبر کا انتقال ہوگیا
  • ملتان میں 45 سالہ شخص نے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی
  • انیل کپور کی والدہ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
  • داڑھی نہ منڈوانے پر خاتون نے شوہر کو چھوڑ کر کلین شیو دیور کیساتھ بھاگ کر شادی کرلی
  • پاکستان آئین کے مطابق نہیں چل رہا ہے، شاہد خاقان عباسی
  • قومی کرکٹرز کے یوٹیوب اکاؤنٹس بلاک
  • شادی کی افواہیں؛ ٹام کروز ہیلی کاپٹر اُڑاتے ہوئے اپنی گرل فرینڈ کیساتھ لندن پہنچ گئے
  • شادی کا جھانسا؛ یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ 2 سال سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار