Daily Pakistan:
2025-08-04@01:16:03 GMT

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل (5 مئی) کو طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی 2025 (بروز پیر) شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کی جائے گی۔

صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔

قومی اسمبلی کا 5 مئی کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 16 واں اجلاس ہوگا۔
 

خطے کی صورتحال: محسن نقوی آج خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کا صدر مملکت

پڑھیں:

پاک فوج کی جنگی صلاحیت میں مزید اضافہ، Zـ10ME اٹیک ہیلی کاپٹرز بری فوج میں شامل

پاک فوج قومی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، فیلڈ مارشل اٹیک ہیلی کاپٹر Zـ10ME کی شمولیت کے بعد مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں فائر پاور کا عملی مظاہرہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دن رات اور ہر موسم میں دشمن کے ٹینکوں کو نشانہ بنانے والے زیڈـ10 ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹر پاکستان آرمی کا حصہ بن گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا۔ اس دوران آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے پاک فوج کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل نے اعلیٰ سطح کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قومی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے دورے کے دوران قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی، انہوں نے جوانوں کے غیر معمولی حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

بعدازاں پاکستان آرمی ایوی ایشن میں جدید ترین Zـ10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت سے متعلق تقریب ہوئی جس کی صدارت فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کی۔اٹیک ہیلی کاپٹر Zـ10ME کی شمولیت کے بعد مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں فائر پاور کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس جدید نظام کی شمولیت پاک فوج کی ایوی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمتِ عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا۔دورے کے آغاز پر ملتان گیریژن آمد پر کور کمانڈر ملتان نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پُرجوش استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب‘ 32نکاتی ایجنڈا جاری
  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے طلب، 32 نکاتی ایجنڈا جاری
  • قومی اسمبلی میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی نشستوں میں اضافہ
  • قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی نشستوں میں اضافہ
  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5بجے طلب، 32نکاتی ایجنڈا جاری
  • چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • سپیکر قومی اسمبلی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاک فوج کی جنگی صلاحیت میں مزید اضافہ، Zـ10ME اٹیک ہیلی کاپٹرز بری فوج میں شامل
  • سرگودھا: عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس کا فیصلہ سنادیا
  • چین سےکامیابی سے لانچ ہونیوالے پاکستانی سیٹلائٹ بارے بڑی خبر آگئی