وزیر خارجہ عباس عراقچی ممکنہ طور پر کل پاکستان کا دورہ کریں گے، ایران
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ عباس ممکنہ طور پر کل پاکستان کا دورہ کریں گے، عراقچی دورہ پاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام واقعہ کے بعد پیدا ہونیوالی کشیدگی کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان تناو کو کم کرنیکی کوششوں کے سلسلے میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی کل پاکستان آمد متوقع ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ عباس ممکنہ طور پر کل پاکستان کا دورہ کریں گے، عراقچی دورہ پاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے، پاکستان کے بعد عباس عراقچی کے بھارت جانے کا بھی امکان ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنے دورہ پاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں خطے کی کشیدہ صورت حال میں کمی لانے پر تبادلہ خیال کریں گے، وہ پاکستانی حکام کی تجاویز بھی لیں گے، جس کے بعد ان کے دورہ بھارت کا بھی امکان ہے، ایران خطے میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عباس عراقچی کل پاکستان کریں گے کے بعد
پڑھیں:
خطے کی صورتحال: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خطے میں جاری کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے تناظر میں آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچیں گے جہاں وہ اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں خطے کی سلامتی، پاک بھارت کشیدگی اور باہمی تعاون سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔
قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
واضح رہے کہ حالیہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر وزیرِاعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی عالمی رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں تاکہ خطے میں امن قائم رکھا جا سکے۔