وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی سمیت دیگر اہم امور پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نواز شریف کی سیاست سے لاتعلقی کی خبریں، سینیٹر عرفان صدیقی نے وضاحت کردی
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کی سیاست سے کنارہ کشی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نواز شریف نہ صرف پارلیمان کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں بلکہ وہ بدستور پاکستان کے سب سے سینیئر قومی رہنما اور تجربہ کار سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی سفیر کی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سینیٹر عرفان صدیقی نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں اُن سے منسوب کیا گیا کہ نواز شریف اب سیاست میں نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں نواز شریف کے نہ آنے کا من گھڑت جملہ غلط طور پر مجھ سے منسوب کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی جماعت مسلم لیگ (ن) وفاق اور پنجاب دونوں میں حکومت میں ہے اس لیے یہ کہنا کہ وہ سیاست سے لاتعلق ہو رہے ہیں حقائق کے منافی ہے۔
مزید پڑھیے: رات کے اندھیرے میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانا عوام کی جیبوں پر ڈاکا ہے، نواز شریف کی ویڈیو وائرل
سینیٹر عرفان صدیقی کے مطابق نواز شریف اپنی سیاسی حکمت عملی کے تحت قومی سیاست میں بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹر عرفان صیدیقی نواز شریف نواز شریف اور سیاست