Daily Sub News:
2025-05-04@13:35:47 GMT

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل (5 مئی) کو طلب کر لیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی 2025 (بروز پیر) شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کی جائے گی۔

صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔

قومی اسمبلی کا 5 مئی کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 16 واں اجلاس ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت کشیدگی: ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار مودی راج میں صحافت زیرِ عتاب: پہلگام فالس فلیگ کے بعد کریک ڈاؤن میں شدت پہلگام فالس فلیگ: بھارتی میڈیا کا بھیانک چہرہ بےنقاب پاک بھارت جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتے، جنگ ہوئی تو کنٹرول سے باہر ہو جائیگی، امریکی کانگریس مین پہلگام فالس فلیگ؛ انتہا پسند ہندوؤں کی جنونیت کیخلاف نہتی لڑکی ڈٹ گئی پہلگام فالس فلیگ: مودی اور بھارتی میڈیا کا لاشوں پر ووٹ لینے کا کھیل بے نقاب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے قومی اسمبلی کا اجلاس صدر مملکت نے

پڑھیں:

قومی اسمبلی کا اجلاس 5مئی کو طلب کرنے کافیصلہ، بھارت کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائیگی

پارلیمان کے فلور سے بھارت کو مؤثر جواب دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی ہے۔
وفاقی وزیر طارق فضل نے وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس میں موجودہ کشیدگی پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لائی جائے گی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی مذمت کی جائے گی، اجلاس طلبی کی سمری پہلے ہی صدر مملکت کو بھجوائی جا چکی۔
سمری پر ابھی صدر آصف زرداری نے دستخط نہیں کئے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزراء، وزرائے مملکت کی تنخواہ ممبران قومی اسمبلی کے برابر ہوگی، صدر نے آرڈیننس جاری کر دیا
  • صدر نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے سے ایک دن پہلے 4 آرڈیننس جاری کردیئے
  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب
  • پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
  • قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ
  • پاک بھارت کشیدگی: قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو بلانے کا فیصلہ
  • قومی اسمبلی کا اجلاس 5مئی کو طلب کرنے کافیصلہ، بھارت کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائیگی
  • قومی اسمبلی اجلاس میں بھارت کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ
  • پاک بھارت کشیدگی، قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ