لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں لاہور پہنچا دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
لیبیا میں کشتی حادثہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے مزید دو پاکستانیوں کی میتیں ہفتے کی رات لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں،جاں بحق افراد کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے تھا جن کی شناخت سفیان اور ندیم احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
میتیں ایئرپورٹ کے کارگو ڈیپارٹمنٹ میں وصول کی گئیں جہاں وزیر مملکت برائے پبلک افیئرز رانا مبشر حسین اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میاں عمران جاوید نے ان کے اہل خانہ کو میتیں حوالے کیں۔
اس موقع پر مرحومین کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مبشر حسین نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
انہوں نے کشتی حادثے کو افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانون سازی کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث کچھ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں
۔واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب پیش آیا تھا، جس میں درجنوں افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے تھے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وفاقی وزیر امیرمقام حادثے کا شکار، 5 افراد زخمی، دو کی حالت تشویش ناک
MURREE:وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام مری میں حادثے کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کے پروٹوکول میں شامل 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔
ایکسپریس کو ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیرمقام کو حادثہ مری کی حدود میں پیش آیا اور پروٹوکول کی گاڑی متاثر ہوئے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر امیر مقام حادثے میں محفوظ ہیں تاہم دیگر 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمی افراد کو سی ایم ایچ مری منتقل کردیا گیا ہے اور حادثے کے بعد مری میں امدادی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں، پروٹوکول میں شامل گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ امیر مقام آزاد کشمیر کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس آرہے تھے جبکہ مری پولیس نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔