بیجنگ : چینی  وزارت خارجہ کے شعبہ ایشیائی امور کے ڈائریکٹر جنرل لیو جن سونگ نے جاپانی سویلین طیارے  کی چین کے جزیرے دیاؤیو   کی فضائی حدود میں دراندازی پر، چین میں جاپانی سفارت خانے کے چیف منسٹر  اکیرا یوکوجی کو  شدید احتجاج ریکارڈ کروایا اور جاپانی فریق پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکے اور اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔

چین اپنی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کی بھرپور حفاظت کرے گا۔ 3 مئی کو جاپان میں چین کے سفیر وو جیانگ ہاؤ نے جاپانی نائب وزیر خارجہ کینہیرو فناکوشی کو اس حالیہ دراندازی پر اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔

3 مئی کو چینی کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈے جون نے اطلاع دی کہ اسی دن  ایک جاپانی سویلین طیارہ صبح 11 بج کر 19 منٹ پر دیاؤیو داؤ جزائر کے اوپر غیر قانونی طور پر چین کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور صبح 11 بج کر 24 منٹ پر ان فضائی حدود سے واپس نکل گیا ، اس دوران  چینی کوسٹ گارڈ کا ایک جہاز دیاؤیو  داؤ جزائر کے پانیوں میں معمول کی گشت پر تھا۔ چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز نے فوری طور پر قانون کے مطابق اس کے خلاف کنٹرول کے ضروری اقدامات کیے ، اور اسے واپس جانے کے لئے وارننگ دی۔ دیاؤیو داؤ اور اس سے ملحقہ جزیرے چین کا اٹوٹ حصہ ہیں اور ہم جاپانی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ایسی تمام غیر قانونی سرگرمیاں روک دے۔

چائنا کوسٹ گارڈ چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے دیاؤیو داؤ  جزائر کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کیف پر روس کا فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک

یوکرینی حکام کے مطابق روس نے کیف کے علاقے کراماٹورک میں رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا جس سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس نے فضائی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 145 زخمی ہوگئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق روس نے کیف کے علاقے کراماٹورک میں رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا جس سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ روسی حملے کے بعد یوکرینی حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کو دہشت گردی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے کیف پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا جو قابل مذمت ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • ایران اسرائیل جنگ کے بعد تہران کا اپنی فضائی حدود مکمل طور پر کھولنے کا اعلان
  • ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے استقبال کیا، گارڈ آف آنر پیش
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش
  • ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا،گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا
  • وزیراعظم ہاؤس آمد پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا
  • ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد آمد، گارڈ آف آنر پیش
  • چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل سے متعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بھارتی طیارے رافیل کے گرنے کا سبب بنی، برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ
  • پاکستان نے بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے کو کیسے مار گرایا؟ برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ سامنے آ گئی
  • چین کے لڑاکا طیارے نے امریکی و جاپانی ریڈار سسٹم کو شکست دے دی
  • کیف پر روس کا فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک