پی ایم اے اسلام آبادکا ہنگامی اجلاس، اسپتالوں کی نجکاری کا منصوبہ مسترد
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پی ایم اے اسلام آبادکا ہنگامی اجلاس، اسپتالوں کی نجکاری کا منصوبہ مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آبادکا ہنگامی اجلاس صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر اختر علی بندیشہ کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اجمل، سنیر نائب صدر ڈاکٹر مبشر ڈاہا، نائب صدر ڈاکٹر عابد شاہ، نائب صدر ڈاکٹر رانا جاوید، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر خرم شہزاد اکرام گھمن، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عابد سعید، ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر رانا عباس، ڈاکٹر سرتاج علی خان، پیٹرن انچیف عبدالرشد میاں و دیگر ارکان شریک ہوئے
اجلاس کے شرکا نے پنجاب میں محکمہ صحت کی پالیسیوں اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا- گرینڈ ہیلتھ الائنس کے لیڈران اور اراکین پر بہیمانہ تشدد اور انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ پی ایم اے نے متفقہ طور پراسپتالوں کی نجکاری کرنے کے منصوبے کو رد کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ تمام انتقامی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کیا جائے، تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات کو پورا کیا جائے۔ پی ایم اے اسلام آباد اپنی کمیونٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اگر معاملات کو فوری طور پر درست نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ دارالحکومت تک پھیل جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت کشیدگی،وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو سی ڈی اے ، فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر پرچم مارچ کا انعقاد اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار عالمی یومِ صحافت پر آر آئی یو جے ورکرز کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مظاہرہ چیئرمین سی ڈی اے کا رات گئے متعلقہ افسران کے ہمراہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا اچانک دورہ، تعمیراتی کاموں کا... آل پاکستان مینارٹی موومنٹ کی سیکٹر ایچ 9 رمشا کالونی اسلام آباد میں عوامی مزدور ریلی اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9میں تنظیم کے دفتر کا افتتاح کیا جائے گا،چیئرمین آل پاکستان منارٹیز موومنٹ ندیم بھٹی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ایم اے
پڑھیں:
سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کے خلاف ایم کیو ایم کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد
پیپلز پارٹی کی ہیر سوہو نے کہا ہم اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کمیٹی بنی ہوئی ہے، دونوں جانب کے ارکان ہیں۔ جس پر ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے کہا کہ کس قانون کے تحت اس کی مخالفت کر رہی ہیں، اس کمیٹی کے کئی اجلاس ہوچکے، مگر کچھ نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے کے الیکٹرک کے خلاف قرار داد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کی ناانصافیوں کے خلاف عدالتی کمیشن بنایا جائے۔ پیپلز پارٹی کی ہیر سوہو نے کہا ہم اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کمیٹی بنی ہوئی ہے، دونوں جانب کے ارکان ہیں۔ جس پر ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے کہا کہ کس قانون کے تحت اس کی مخالفت کر رہی ہیں، اس کمیٹی کے کئی اجلاس ہوچکے، مگر کچھ نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی کے رکن اور صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ایوان کی بڑی کمیٹی ہے، جس میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں، کل بھی اس کمیٹی کا اجلاس ہے۔ مکیش چاؤلہ کا مزید کہنا تھا کہ جب پہلے ہی کمیٹی بنی ہے تو اس پر مزید کمیٹی نہیں بنائی جاسکتی۔ سندھ اسمبلی نے قرارداد کثرت رائے سے مسترد کر دی۔