نریندر مودی خود نہیں آ سکتے تو بھارتی سفیر آ کر دیکھ لیں: سینیٹر دھنیش کمار
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
تصویر بشکریہ، سینیٹر دنیش کمار فیس بک۔
پاکستانی سینیٹر دنیش کمار نے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی خود نہیں آ سکتے تو بھارتی سفیر آ کر دیکھ لیں کہ اقلیتی برادری پاکستان میں کتنی آزاد ہے۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں پاکستانی سینیٹر دنیش کمار نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری ہنگلاج ماتا کے مندر میں آزادانہ طور پر اپنا تہوار منا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری تکلیف میں ہے، پاکستان میں اقلیتیوں کو جتنی آزادی ہے اتنی بھارت میں بھی نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ لسبیلہ کے ہنگلاج ماتا مندر میں سالانہ میلے کے آخری روز بھی ہندو یاتری آج مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں۔
میلے میں ملک بھر سے ہزاروں یاتری شرکت کے لیے آئے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سعودی ولی عہد نے مودی کے جنم دن پر غیرمتوقع سرپرائز دیا اور پاکستان کے ساتھ معاہدہ کر لیا: بھارتی تجزیہ نگار
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ ہونے کے بعد بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی پر آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔
دوسری جانب بھارتی کالم نگار ڈاکٹر برہما چیلانی نے کہا ہے کہ مودی نے سعودی عرب سے جامع اسٹریٹیجک شراکت داری اور تعلقات بڑھانے کے لیے برسوں کوشش کی۔
انہوں نے اپنے ہی ملک کے وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ مودی نے سعودی عرب کے کئی چکر لگائے لیکن سعودی ولی عہد نے مودی کے جنم دن پر مودی کو غیر متوقع سرپرائز دیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دفاع کا معاہدہ کر لیا۔
Post Views: 2