’بھارت نے حملہ کیا تو اسکے ٹکڑے ہو جائینگے‘: شارق جمال کا ایم کیو ایم کی ریلی سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
—ویڈیو گریب
ایم کیو ایم پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف کراچی میں ریلی نکالی۔
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شارق جمال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو اس کے ٹکڑے ہو جائیں گے۔
شارق جمال نے یہ بھی کہا کہ قوم فوج کے ساتھ ہے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی قرۃ العین نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کا ڈرامہ رچایا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کو جواز بنا کر بھارت جارحیت پر اتر آیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاراچنار، شہید قائد علامہ عارف الحسینی کی برسی 5 اگست کو منائی جائیگی
اجتماع میں علمائے کرام، تنظیمی کارکنان اور رہنماوں سمیت عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، جبکہ خصوصی خطاب بزرگ عالم دین علامہ سید عابد حسین الحسینی خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے زیراہتمام شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 37ویں برسی کی مناسبت سے منگل 5 اگست 2025 بوقت 10:00 بجے صبح بمقام مزار قائد شہید (پیواڑ) ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد ہوگا، جس میں علمائے کرام، تنظیمی کارکنان اور رہنماوں سمیت عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔