مودی نے بھارت کو ذات پات کے نام پر بانٹ کر کمزور کردیا، ہندوستان کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں، اور نوجوان حکومت سے سوالات کررہے ہیں۔
مودی سرکار کی ناکامی پر بھارتی نوجوان نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اقتدار کی ہوس میں مودی نے ہمیشہ جھوٹے دعوے کیے، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاکستانی میڈیا کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، جھوٹا بیانیہ دفن
بھارتی نوجوان نے کہاکہ نوجوانوں اور کسانوں سے کیے گئے وعدے آج بھی تشنۂ تکمیل ہیں، مودی نے 2 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا، مگر آج بھارتی نوجوان بیروزگاری کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ مودی، امیت شاہ اور یوگی آدتیہ ناتھ نے ملک کو نفرت، تشدد اور فرقہ واریت کی آگ میں جھونک دیا ہے، بھارتی نوجوان جنگ نہیں روزگار، تعلیم اور امن چاہتے ہیں۔
نوجوان نے کہاکہ مودی سرکار نے بھارت کو مذہب اور ذات پات کے نام پر بانٹ کر کمزور کیا ہے، بھارتی عوام اب مودی کی نفرت انگیز سیاست کو رد کر چکی ہے اور ایک منصفانہ، متحد اور ترقی یافتہ بھارت کا مطالبہ کررہی ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام میں نامعلوم افراد کی جانب سے سیاحوں کو ہلاک کیے جانے کے بعد بھارت نے یہ الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے ساتھ ساتھ سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں مودی راج میں صحافت زیر عتاب: پہلگام فالس فلیگ کے بعد کریک ڈاؤن میں شدت
پاکستان نے بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ اگر ہمارا پانی بند کیا گیا تو پھر جنگ ہوگی، اس کے علاوہ بھارت کی فضائی حدود بند کرنے کے ساتھ ساتھ واہگہ بارڈر کے راستے تجارت بھی معطل کردی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ پہلگام فالس فلیگ سوال اٹھنے لگے مودی سرکار نوجوان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ پہلگام فالس فلیگ سوال اٹھنے لگے مودی سرکار نوجوان وی نیوز پہلگام فالس فلیگ بھارتی نوجوان مودی سرکار
پڑھیں:
مودی کے زیر اثر بھارتی انتخابی نظام، اپوزیشن لیڈر کے ہاتھوں بے نقاب
دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعوے دار بھارت کا پردہ چاک ہوگیا، راہول گاندھی کے بی جے پی کے چوری شدہ الیکشن کے انکشاف نے بھارتی انتخابی نظام کا راز فاش کر دیا۔
مودی نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے انتخابات میں بدترین دھاندلی کروائی۔ راہول گاندھی نے مودی سرکار پر لوک سبھا انتخابات میں 100 نشستوں پر دھاندلی کا الزام لگایا۔
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتخابی نظام کے بارے میں جب ڈیٹا جاری کریں گے، تو یہ ایٹم بم جیسا ہوگا۔ بھارت کا انتخابی نظام پہلے ہی مر چکا ہے۔‘‘
راہول گاندھی نے کہا کہ اگر نشستیں دھاندلی سے نہ جیتی گئیں ہوتی تو مودی بھارت کا وزیراعظم نہ ہوتا، ہم ثابت کریں گے کہ لوک سبھا کا الیکشن کیسے چوری کیا گیا، جس ادارے نے جمہوریت کا دفاع کرنا تھا، وہ خود قبضے میں چلا گیا۔
مودی نے ووٹ کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام کا اعتماد بھی چھین لیا اور جو ووٹ بھارتی عوام کا حق تھا، وہ مودی کی ہوسِ اقتدار کی بھینٹ چڑھ گیا۔
جمہوریت کی قاتل، بی جے پی سرکار صرف چوری شدہ مینڈیٹ سے اقتدار پر قابض ہے۔