راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر واٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)شہر میں ایک مرتبہ پھر واٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، واسا نے رواں سال فروری میں بھی ڈراوٹ ایمرجنسی نافذ کی تھی، خانپور ڈیم میں صرف ایک ماہ کا پانی کا ذخیرہ رہ گیا۔
ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 3 ماہ کا رہ گیا ہے، پانی کی طلب اور رسد ان دنوں شدید متاثر ہے،کم بارشوں کے باعث زیر زمین پانی کی سطح میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ زیر زمین پانی کی سطح ساڑھے 600 فٹ تک چلی گئی ہے، بارشیں نہ ہوئی تو جڑواں شہروں میں پانی کا مسلہ سنگیں ہوسکتا ہے، اس وقت راولپنڈی میں پانی کی طلب 5 کروڈ گیلن یومیہ سے زائد ہے جبکہ راولپنڈی کو دستیاب پانی 3 کروڈ گیلن یومیہ ہے۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی کو ٹیوب ویلز اور دیگر ذرائع سے پوری کرتے ہیں، آبادی میں مسلسل اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کی ذخائر کم ہورہے ہیں۔ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ کم بارشوں کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہے اس لیے پانی کے غیر ضروری استعمال پر اب مقدمات کا اندراج کریں گے۔ایم ڈی واسا نے شہریوں سے اپیل ہے پانی کی بچت کریں اور واسا کے ساتھ تعاون کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ پاکستان کا بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ بھارت کشیدگی بڑھانے کے بجائے پاکستان سے بات چیت کرے،روس کا دوٹوک موقف جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے، وزیر داخلہ کی عمانی ہم منصب سے گفتگو بھارتی عدالت کا حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تفصیلات وفاقی حکومت کو بھجوا دیں مئی تا جولائی معمول کے مطابق بارشوں کا امکان، سیلاب کا خدشہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایمرجنسی نافذ

پڑھیں:

پاکستان امن پسند ملک، ہم نہیں چاہتے جنگ میں پہل کریں، کامران ٹیسوری

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پانی انسان کی زندگی میں بہت ضروری ہے، بھارت کے بیوقوفوں کو نہیں پتا کراچی کے لوگ بغیر پانی بھی گزارہ کر لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، ہم نہیں چاہتے جنگ میں پہل کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پانی انسان کی زندگی میں بہت ضروری ہے، بھارت کے بیوقوفوں کو نہیں پتا کراچی کے لوگ بغیر پانی بھی گزارہ کر لیتے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت میں زیرعلاج بچوں کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے، نریندر مودی شائد 1965ء بھول گیا ہے، بھارت کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اگر آنکھیں دکھاؤ گے تو آنکھیں نکال بھی دیں گے، مضبوط مسلح افواج کے ہوتے ہوئے قوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پانی کا بحران، راولپنڈی میں واٹر ایمرجنسی نافذ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیم نے پانی کے منصوبے کا اربوں روپے کا معاہدہ منسوخ کر دیا
  • راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر واٹر ایمرجنسی نافذ
  • راولپنڈی میں ایک بار پھر واٹر ایمرجنسی نافذ
  • پانی کو ترسے ہوئے کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
  • پاکستان امن پسند ملک، ہم نہیں چاہتے جنگ میں پہل کریں، کامران ٹیسوری
  • اسرائیلی یوم آزادی پر جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی؛ تقریبات منسوخ، ایمرجنسی نافذ
  • مقبوضہ بیت المقدس کے قریب جنگلات میں لگی آگ کے باعث اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ
  • اسرائیلی جنگلات میں لگی آگ بےقابو، ایمرجنسی نافذ،علاقے میں ہیلی کاپٹر پہنچ گئے