WE News:
2025-08-03@08:04:39 GMT

پانی کا بحران، راولپنڈی میں واٹر ایمرجنسی نافذ

اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT

پانی کا بحران، راولپنڈی میں واٹر ایمرجنسی نافذ

خان پور اور راول ڈیم میں پانی کے ذخائر میں کمی کے باعث راولپنڈی میں واٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

واسا کے مطابق خان پور ڈیم میں ایک ماہ جبکہ راول ڈیم میں صرف 3 ماہ کے پانی کا ذخیرہ رہ گیا ہے، بارشیں نہ ہوئیں تو راولپنڈی، اسلام آباد میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال کے سبب کیا راولپنڈی ڈوب سکتا ہے؟

پانی کی یومیہ طلب 5 کروڑ گیلن اور دستیابی 3 کروڑ گیلن ہے، 2 کروڑ گیلن کا گیپ ٹیوب ویلز کے ذریعے پورا کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب کم بارشیں ہونے کے باعث زیر زمین پانی کی سطح بھی 650 فٹ نیچے چلی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی کو ٹیوب ویلز اور دیگر ذرائع سے پوری کرتے ہیں،آبادی میں مسلسل اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کی ذخائر کم ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا حالیہ بارشوں سے پانی کی قلت کا خطرہ ٹل گیا؟

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ   کم بارشوں کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہے اس لیے پانی کے غیر ضروری استعمال پر اب مقدمات کا اندراج کرینگے۔

ایم ڈی واسا  نے شہریوں سے اپیل ہے پانی کی بچت کریں اور واسا کے ساتھ تعاون کریں۔

یاد رہے کہ واسا نے رواں سال فروری میں بھی راولپنڈی میں ڈراوٹ ایمرجنسی نافذ کی تھی، یہ دوسرا موقع ہے کہ واسا نے راولپنڈی میں واٹر ایمرجنسی نافذ کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام اباد پانی خانپور ڈیم راول ڈیم راولپنڈی واٹر ایمرجنسی واسا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد پانی خانپور ڈیم راول ڈیم راولپنڈی واٹر ایمرجنسی واسا ایمرجنسی نافذ واٹر ایمرجنسی راولپنڈی میں پانی کی

پڑھیں:

کوئٹہ: بلوچستان میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی

کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر صوبے بھر میں 15 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق اس دوران ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش پر بھی سخت پابندی لگائی گئی ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندیاں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی کی تباہی میں اسلام آباد کتنا ذمہ دار؟
  • ٹیکس چوروں کی مدد کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی: اصلاحات نافذ
  • بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
  • نیلم ویلی: شاردہ میں کشتی رانی، ریور رافٹنگ اور واٹر اسپورٹس کے مزے!
  • کوئٹہ: بلوچستان میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی
  • سیکیورٹی خدشات، بلوچستان بھر میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
  • بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ
  • چین نے 75 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ نافذ کر دیا، چینی میڈیا
  • ایران سنگین آبی بحران کے دہانے پر ہے، ایرانی صدر
  • سیلابی صورت حال، گلگت بلتستان کے 37 مقامات آفت زدہ قرار، ایمرجنسی نافذ