حج آپریشن، 98فیصد سرکاری عازمین کرام کو ویزے جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
حج آپریشن، 98فیصد سرکاری عازمین کرام کو ویزے جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)حج آپریشن 2025 کامیابی سے جاری ہے، 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کے حج ویزے جاری ہو چکے ہیں۔
مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بعض نیم خواندہ اور دور دراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیو میٹرک کے مسائل درپیش آئے، درست بائیو میٹرک نہ کرنے کے سبب ڈیڑھ فیصد زیر التوا ویزوں کے اجرا پر کام جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ چند اغلاط والے ویزوں کا دوبارہ اجرا جلد مکمل ہو جائے گا، وزارت کا حج انفارمیشن سیل ایسے عازمین کی معاونت کے لیے مسلسل رابطے میں ہے۔دوسری جانب ترجمان مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ ویزہ یا نجی وجوہات کے باعث رہ جانے والے عازمین کو اگلی پروازوں میں بھیجا جا رہا ہے، وزارت کے حاجی کیمپ ہفتے کے ساتوں دن عازمین حج کی سہولت کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اتحاد کو عمران خان کی شرکت سے مشروط کرنا پی ٹی آئی کی کوتاہ اندیشی ہے، خواجہ آصف قومی اتحاد کو عمران خان کی شرکت سے مشروط کرنا پی ٹی آئی کی کوتاہ اندیشی ہے، خواجہ آصف پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت سے انکار پر عظمی بخاری شدید ردعمل وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی رہنماں کو اہم بریفنگ کا آغاز پاکستان کے 25کروڑ عوام اپنی فوج کیساتھ کھڑے ہیں، مفتی منیب الرحمان پاکستان نے بھارت سے ہر قسم کی اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی، نوٹیفکیشن جاری ایشائی ترقیاتی بینک کا خطے میں غذائی تحفظ کیلئے 26ارب ڈالر کی فنڈنگ کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
صدر نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر زرداری کی منظوری کے بعد سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ترمیم کے بعد اب معاوضہ صرف نقد کی صورت میں نہیں بلکہ زمین یا دیگر شکلوں میں بھی ادا کیا جا سکے گا، ڈپٹی کمشنر زمین اور بلڈنگز کیلئے الگ الگ کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کے مجاز ہوں گے۔
ترمیمی آرڈیننس سے متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا، تاخیر سے ادائیگی پر 8 فیصد سالانہ اضافی معاوضہ ادا کرنا پڑے گا۔آرڈیننس میں معذور، نابالغ یا قانونی مجبوری والے افراد کیلئے خاص اقدامات بھی شامل کئے گئے ہیں، جائیداد سی ڈی اے سے بغیر کسی رکاوٹ کے منتقل ہو سکے گی۔
زمینداروں کے حقوق کے تحفظ کی نئی ضمانتیں بھی ترامیم میں شامل کی گئی ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی زندگی کے معیار کی بحالی لازم قرار دی گئی ہے، اکتوبر 2025ء سے پہلے کے زیر التواءکیس نئی پالیسی کے تحت نمٹائے جائیں گے۔
یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا
مزید :