بھارت نے پاکستان کا پانی روکنا شروع کر دیا، دریائے چناب میں پانی کے بہا ﺅ میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
نئی دہلی/ اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 ) بھارت نے ایک بارپھر پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کر تے ہوئے بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف آتا پانی روکنا شروع کردیا جبکہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو اقوام متحدہ میں لے جانے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت کوئی مس ایڈونچر کرتا ہے تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، امید ہے دنیا پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دے گی.
(جاری ہے)
محکمہ انہار کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد صرف 10ہزار800 کیوسک رہ گئی آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں کے علاقے رامبن میں واقع بگلیہار ڈیم میں 3لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اگلے قدم کے طور پر شمالی مقبوضہ کشمیر کے کشن گنگا ڈیم میں بھی پانی روکنے جارہا ہے، جس کے بعد دریائے جہلم میں پانی کم ہونے کا خدشہ ہے کشن گنگا میں15 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے اس سے پہلے 26 اپریل کو بھی بھارت بغیر اطلاع دیے دریائے جہلم میں بڑا سیلابی ریلا چھوڑ چکا ہے جس سے چکوٹھی کے مقام پر دریا اچانک 15 فٹ تک بلند ہوگیا تھا.
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے پاکستان بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو اقوام متحدہ لے یکر جائے گا. رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پانی روکنا اتنا آسان کام نہیں اور یہ فوری بھی نہیں ہو سکتا بھارت نے بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کرکے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ میں لے کر جائیں گے، دنیا بھر میں ہمارے بیانیے کو سپورٹ مل رہی ہے، ہماری سفارتی کوششیں جاری ہیں، بھارت نے انڈس واٹر ٹریٹی کی جب جب خلاف ورزیاں کیں، پاکستان متعلقہ فورم میں گیا. ان کا کہنا تھا بھارت کے معاملے پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہیں، یہ وقت نہیں کہ ہم ایک دوسرے پر الزامات لگائیں، اچھا ہوتا کہ پی ٹی آئی اس اجلاس میں شریک ہوتی، حکومت نے پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت دی تھی. انہوں نے کہاکہ جنہوں نے بریفنگ دینی تھی انہوں نے بھی پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا، یہ وقت پاکستان کے لیے متحد ہونے کا ہے، امید ہے کہ آج پی ٹی آئی اجلاس میں شریک ہو گی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا اگر بھارت کوئی مس ایڈونچر کرتا ہے تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ہم امید کرتے ہیں دنیا پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دے گی.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پانی روکنا اجلاس میں پی ٹی آئی بھارت نے کا کہنا
پڑھیں:
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہاو نارمل ہو رہا ہے اور دریائے سندھ ،جہلم، راوی اور دریائے چناب میں مرالہ خانکی قادر آباد اور تریموں کے مقام پر پانی کا بہائو نارمل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجند کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اورپنجند میں پانی کا بہائو کم ہو کر ایک لاکھ 94 ہزار ہو چکا ہے۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔سلیمانکی اور اسلام ہیڈ ورکس پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں کا بہائو بھی نارمل ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ مون سون بارشوں کا 11 واں سپیل 19 ستمبر تک جاری رہے گا ۔(جاری ہے)
راولپنڈی، مری، گلیات ،اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔
نارووال، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کا امکان ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ ہے۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔