بھارت کی ایک اور اشتعال انگیزی سامنے آگئی، بگلیہار ڈیم کا پانی روک لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
سرینگر(اوصاف نیوز)بھارت کی ایک اور اشتعال انگیزی سامنے آگئی، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک نیا اور خطرناک قدم اٹھایا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دریائے چناب پر واقع بگلیہار ڈیم سے پاکستان کی طرف بہنے والا پانی روک دیا گیا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت جہلم پر واقع کشن گنگا ڈیم پر بھی اسی طرح کے اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
بھارت کے ”سی این بی سی ٹی وی 18“ کے مطابق بھارتی حکام نے بگلیہار ڈیم کو پہلے مکمل خالی کیا، اس کے بعد اس کے گیٹ بند کردیئے اور اب ڈیم سے پانی اس وقت تک نہیں نکلے گا جب تک یہ مکمل طور پر بھر نہیں جاتا۔
بگلیہار اور کشن گنگا جیسے پن بجلی منصوبے بھارت کو پانی چھوڑنے کے وقت پر کنٹرول حاصل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عارضی طور پر اٹھایا گیا ہے۔ کارروائی وقتی ہی سہی، مگر اس کا سیاسی مفہوم خطرناک اور اشتعال انگیز ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارت کی یہ چال پاکستان کو دباؤ میں لانے کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سندھ طاس معاہدے کے مطابق چناب اور جہلم پاکستان کے لیے مخصوص مغربی دریا ہیں جن کے پانی پر بھارت کو صرف غیر استعمالی مقاصد، جیسے بجلی پیدا کرنے یا زراعت کے محدود استعمال کی اجازت ہے۔
بگلیہار اور کشن گنگا دونوں منصوبے پاکستان کے شدید اعتراضات کے باوجود بھارت نے کشمیر میں تعمیر کیے۔ پاکستان نے ان ڈیمز کے ڈیزائنز کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری اور عالمی بینک کو بارہا متنبہ کیا۔
عالمی بینک نے اگرچہ کچھ اعتراضات کو مسترد کیا، مگر اس نے تسلیم کیا کہ بھارت کی ڈیموں کی تعمیر میں کچھ پہلو قابل اعتراض ہیں، خاص طور پر بگلیہار کے گیٹڈ اسپل وے اور اس کی اونچائی۔
کشن گنگا کے معاملے میں بھارت نے ایک ندی کے پانی کو دوسری ندی میں منتقل کر کے عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس پر پاکستان نے عالمی بینک میں مقدمہ دائر کیا۔ تاہم، کورٹ آف آربٹریشن نے بھارت کے حق میں فیصلہ دیا، جس پر پاکستان نے شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
پاکستان اور بھارت کے اپ گریڈڈ ہتھیار، جنگ میں نقصان کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھارت کی کے مطابق کشن گنگا
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا : شیری رحمان
(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے۔ ملک کو سفارتی سطح پر بہت فتوحات مل رہی ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےشیری رحمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا، یہ سنگ میل ہے،خطرات پوری دنیا میں لاحق ہیں، بھارت کا جارحانہ رویہ اب کھل کے میدان میں بھی آگیا ہے،انہوں نے کہا کہ نفرت اب بھارت کے لیے نظریہ بن چکی ہے، اسرائیل اور بھارت ایسے ممالک ہیں جنہوں نے جنگل کا قانون بنا رکھا ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےجب کمیٹی سے استعفا دیا تو مجھے بہت برا لگا، پی ٹی آئی میں بہت سے لوگ تعمیری کام کرنا چاہتے ہیں۔