سوات کر گردونواح میں خوفناک زلزلے کی جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
سوات کے مرکزی علاقے مینگورہ سمیت گردونواح میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن، افغانستان میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 156 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈز تک جاری رہے، تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قاضی احمد: بے امنی میں اضافہ سندھ یونائٹیڈ پارٹی کی ریلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-6
قاضی احمد( نمائندہ جسارت)قاضی احمد اور اسکے گردونواح میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور منشیات کے روک تھام کے لئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے ضلعی صدر زین بھٹو خمیسوبھنڈ شاھنواز خاصخیلی محسن راھو بھائی خان عمرانیہ زوھیب لاکھو ودیگر کی قیادت میں نواب علی محمد اسٹاپ پر ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ھو ہے رھنماوں نے کہاکہ نواب ولی محمد قاضی احمد اور آسکے گردونواح میں بدامنی عروج پر ھے آئے روز ھونے والی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات سرعام فروخت ھونے سے نوجوان نسل تباہ ھوکررہ گئی ھے۔