بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے چور قرار دے دیا۔

نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر بات کی اور خاص طور پر بالی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری انڈسٹری میں ایک ہی چیز کو 5 سال تک دہرایا جاتا ہے پھر جب لوگ اس سے بور ہو جاتے ہیں تو اسے چھوڑ دیا جاتا ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دراصل عدم تحفظ بہت بڑھ گیا ہے اور بالی ووڈ کو لگتا ہے کہ اگر کوئی فارمولا چل رہا ہے تو اسے ہی چلاتے رہو، اسے رگڑتے رہو۔ اور اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ اب 2، 3، 4 (سیکوئلز) بننے لگ گئے ہیں۔ جیسے مالی دیوالیہ پن ہوتا ہے، ویسے ہی یہ تخلیقی دیوالیہ پن ہوگیا ہے۔ بہت زیادہ کنگالی ہے۔ شروع سے ہماری انڈسٹری چوری کرتی آ رہی ہے۔ ہم نے گانے چرائے، کہانیاں چرائیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: نواز الدین صدیقی نے خود کو بالی ووڈ کا ’بدصورت ترین‘ اداکار کیوں قرار دیا؟

بالی ووڈ اداکار کا تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’چور کہاں سے تخلیقی ہو سکتے ہیں؟ ہم نے ساؤتھ سے چرایا، کبھی یہاں سے، کبھی وہاں سے۔ حتیٰ کہ کچھ کلٹ فلمز جو ہٹ ہوئیں، ان کے سینز بھی چرائے گئے۔ اس چوری کو اتنا نارملائز کر دیا گیا ہے کہ اب لوگ کہتے ہیں کہ چوری ہے تو کیا ہوا؟ پہلے تو ویڈیو پکڑا دیتے تھے اور کہتے تھے ہمیں یہی فلم بنانی ہے۔ وہ ویڈیو دیکھتے تھے اور یہاں ویسا ہی بنا دیتے تھے۔ ایسی انڈسٹری سے آپ کیا توقع کر سکتے ہیں؟ کیسے اداکار آئیں گے؟ وہ بھی ویسے ہی ہوں گے۔ پھر ہدایت کار اور اداکار انڈسٹری چھوڑنے لگتے ہیں جیسے کے انوراگ کشیپ، جو اچھا کام لا رہے تھے‘۔

واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی اپنی نئی فلم ’کوسٹاؤ‘ میں نظر آئیں گے جس کا ٹیزر آتے ہی چھا گیا۔ نوازالدین صدیقی نئی فلم کوسٹاؤ میں پولیس کے کردار میں دکھائی دیں گے، جو ایک خطرناک اسمگلر کے خلاف لڑتے دکھائی دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈرامہ نگار اور اداکار دونوں ہی باکمال ہیں، نواز الدین صدیقی

جھڑپ میں پولیس کا کردار نبھانے والا نواز الدین صدیقی اسمگلنگ مافیا کے ایک کارندے کا قتل کردیتا ہے اور سیلف ڈیفنس میں خود بھی زخمی ہوجاتا ہے۔

کوسٹاؤ کے خلاف اگلے کئی سالوں تک کیس چلتے ہیں جہاں  ماتحت عدالتیں اسے پھانسی کی سزا بھی سنا دیتی ہیں تاہم کوسٹاؤ ہمت نہیں ہارتا اور اس فیصلے کو اعلیٰ سطح کی عدالتوں میں چیلنج کردیتا ہے اور پھر بالاآخر سپریم کورٹ کے حکم پر اسے بری کردیا جاتا ہے۔

فلم کے پروڈیوسرز میں ونود بھنوشالی، کملیش بھنوشالی، بھاویش منڈالیا، سیجل شاہ، شیام سندر اور فیض الدین صدیقی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ کوسٹاؤ نواز الدین صدیقی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ کوسٹاؤ نواز الدین صدیقی نواز الدین صدیقی بالی ووڈ

پڑھیں:

معروف بھارتی اداکار اور کامیڈین ہوٹل کے کمرے میں پُراسرار حالت میں مردہ پائے گئے

بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، کامیڈین کلابھاون نواس کیرالا کے ہوٹل میں  مردہ پائے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نواس اپنی آنے والی نئی فلم "پرکَمبنم" کی شوٹنگ کے سلسلے میں کیرالا کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔

جس دن انھیں ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنا تھا وہ کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آئے تو عملے نے دروازہ کھولا اور اندر داخل ہوئے۔

ہوٹل کے کمرے میں اداکار بے ہوش پڑے تھے انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت تصدیق کردی گئی۔

مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی مشتبہ عنصر کے شواہد نہیں ملے۔ وہ ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تاہم حتمی طور پر کوئی بھی بات پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کی جا سکتی ہے۔

اسٹیج اداکار نواس نے 1995 میں فلم چیتنیام سے سنیما میں قدم رکھا، اور پھر میٹٹی پیٹی ماچان، جونیئر منڈریک، اما امّائی اما جیسی مشہور ملیالم فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔ شوبز انڈسٹری کے بڑے ناموں اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بہت سے فنکاروں نے انہیں "اسٹیج کا ہنستا مسکراتا چراغ" قرار دیا، جو اچانک بجھ گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے حیرت انگیز خبر، 28 سال بعد برف سے لاش برآمد
  • علی سیٹھی کی پیلے اسکرٹ میں نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
  • بالی ووڈ فلمسازوں کا ’آپریشن سندور‘ پر فلمیں بنانے کی دوڑ، ‘حب وطنی کو کاروبار بنایا جارہا ہے’
  • معروف بھارتی اداکار اور کامیڈین ہوٹل کے کمرے میں پُراسرار حالت میں مردہ پائے گئے
  • معروف بھارتی اداکار کی پُراسرار موت، ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد
  • فواد خان کی گلوکاری کی دنیا میں شاندار واپسی
  • معروف بھارتی اداکار کی ہوٹل کے کمرے میں پراسرار موت
  • نواز شریف سیاست میں متحرک کردار ادا کرتے رہیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی کی وضاحت
  • نواز شریف کی سیاست سے لاتعلقی کی خبریں، سینیٹر عرفان صدیقی نے وضاحت کردی
  • نواز شریف سب سے سینئر، قومی راہنما اور سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے،عرفان صدیقی