چوروں، ڈاکوؤں کو سپورٹ کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ محمود اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے استفسار کیا ہے کہ چوروں اور ڈاکوؤں کو سپورٹ کرنا کہاں کا انصاف ہے؟
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں انتخابات کے بعد لوگوں سے ان کا اصل مینڈیٹ چھین لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل میں ہے، چوروں اور ڈاکوؤں کو سپورٹ کرنا کہاں کا انصاف ہے؟
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ وقت قومی اتحاد کا ہے، ورنہ ملکی حالات مزید خراب ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بی آئی ایس پی اسکینڈل: پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران کی بیگمات کی فہرست سامنے آگئی
---فائل فوٹوصوبۂ سندھ کے شہر میرپورخاص میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی فہرست سامنے آ گئی۔ فائدہ اٹھانے والوں میں محکمۂ تعلیم کے گریڈ 1 سے 18 تک کے افسران کی بیگمات بھی شامل ہیں۔
فہرست کے مطابق میرپورخاص ضلع میں محکمۂ تعلیم کے 72 ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کے اس پروگرام سے رقم حاصل کی۔
ان میں گریڈ 1 سے 18 تک کے ملازمین اور افسران کی بیگمات شامل ہیں۔
حیدرآباد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خورد...
ادھر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے مطابق بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی اور مکمل رقم جَلد بی آئی ایس پی کو واپس جمع کر دیں گے۔
ملازمین اور افسران کی بیگمات نے فی کس دو ہزار سے ایک لاکھ 90 ہزار تک رقم وصول کی ہے۔