تحقیقات کی پیشکش کو قبول کرنے میں بھارت ہچکچاہٹ دراصل فالس فلیگ آپریشن کا اعتراف ہے‘ شاہ محمود قریشی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل سے بھارتی قیادت کے نام پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نی 5اگست 2019 کو یکطرفہ کارروائیوں سے شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی،سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا بھارت کا غیر قانونی فیصلہ ہے ۔
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو نظر انداز کر کے بھارت علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
بین الاقوامی، شفاف، قابل بھروسہ اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے پاکستان کی پیشکش کو قبول کرنے میں بھارت ہچکچاہٹ دراصل فالس فلیگ آپریشن کا اعتراف ہے۔ دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ مشترکہ خودکشی ہوں گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے: شیری رحمان
—فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے۔ ملک کو سفارتی سطح پر بہت فتوحات مل رہی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا، یہ سنگ میل ہے۔
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ خطرات پوری دنیا میں لاحق ہیں، بھارت کا جارحانہ رویہ اب کھل کے میدان میں بھی آگیا ہے۔
ریاض/اسلام آباد پاکستانی فوجی طاقت اورسعودی...
انہوں نے کہا کہ نفرت اب بھارت کے لیے نظریہ بن چکی ہے، اسرائیل اور بھارت ایسے ممالک ہیں جنہوں نے جنگل کا قانون بنا رکھا ہے۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےجب کمیٹی سے استعفا دیا تو مجھے بہت برا لگا، پی ٹی آئی میں بہت سے لوگ تعمیری کام کرنا چاہتے ہیں۔