کسانوں سے سستے داموں گندم کی خریداری کے باوجود آٹے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2025ء) کسانوں سے سستے داموں گندم کی خریداری کے باوجود آٹے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ، پنجاب کی فلور ملز کی جانب سے گندم کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فلور ملوں نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی قیمت 1100 روپے سے بڑھ کر 1200 روپے ہو گئی ۔
اسی طرح پرچون سطح پربھی 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہو گیا ہے اور اس کی قیمت 1250 روپے سے بڑھ کر 1350 روپے ہو گئی ہے ۔فلور مل مالکان کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے پر کیا گیا ہے ۔اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت 2200 روپے سے بڑھ کر2400 روپے ہو گئی ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ آٹے کی قیمت میں ایک ایسے وقت میں اضافہ کیا گیا ہے جب پنجاب کے کسانوں سے انتہائی سستے داموں گندم خرید کر کسانوں کا بے تحاشہ نقصان کیا جا چکا۔ اس حوالے سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گندم کی لاگت 3 ہزار روپے ہے لیکن کسان کو 2100 روپے میں گندم بیچنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، کسان کی تباہی ملکی تباہی کے مترادف ہے، اگر کسان ہی پریشان ہو گا تو سب متاثر ہوں گے۔ جبکہ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ایک سماعت کے دوران ریمارکس دیے گئے کہ حکومت جتنے بھی ٹریکٹر دے دیں اگلے سال کسان گندم نہیں اگائے گا، 1 من گندم پر 2 ہزار سے یا 2500 سے کم خرچ ممکن ہی نہیں ہے، کسانوں کو مڈل مین کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے نتائج بہت سنگین ہوں گے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی قیمت میں گندم کی
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 76ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 316ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6ہزار 687روپے کے اضافے سے 3لاکھ 50ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 687روپے بڑھ کر 2لاکھ 75ہزار روپے 72روپے کی سطح پر آگئی۔