---فائل فوٹو 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے لوگوں کو خود مروایا، بھارت اور اسرائیل کا مائنڈ سیٹ ایک ہی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ غزہ میں آج بدترین صورتحال ہے، فلسطین میں انسانیت سسک رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امن سے متعلق خاص اقدامات ہونے چاہئیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحم ن

پڑھیں:

بھارت کو شکست دینے کےبعد آج عرب ممالک میں پاکستان کو وہی عزت حاصل ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے، حنیف عباسی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے کہ بھارت کو شکست دینے کےبعد آج عرب ممالک میں پاکستان کو وہی عزت حاصل ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دنیا میں طاقتور وہ ہے جو بڑے ملک کو شکست دے۔ ہمیں پہلے مسکین کہا جاتا تھا لیکن آج عرب ممالک میں وزیراعظم پاکستان کو وہی عزت دی جاتی ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اربوں ڈالر والے صرف اس لیے عزت دیتے ہیں کیونکہ ہم نے اپنے وطن کا دفاع کیا۔ میجر عدنان کی فیملی سے ہمارا پرانا رشتہ ہے اور ان کے حوصلے پر پوری قوم کو فخر ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ دشمن چھپ کر وار کر رہا ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس کے سہولت کار وہ افغان ہیں جنہیں چوالیس برس تک گلے سے لگائے رکھا۔ آج بھی شہداء کو دہشتگردوں کے برابر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے راولپنڈی میں صفائی، صحت، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور کھیلوں کے بہترین نظام فراہم کیے۔ کامیابیاں ہمیشہ محنت سے ملتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن اپنی سازشوں میں مصروف ہے لیکن پاکستان ہمیشہ قائم و دائم اور روشن رہے گا۔

ایف آئی اے نے جعلی ورک ویزہ پر بیلجیئم جانے والے 2 افراد کو لاہورایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت ٹیم کے درمیان مصافحہ کا تنازعہ، حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
  • جماعت اسلامی کا کراچی میں غزہ چلڈرن مارچ، طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں شریک
  • بھارت کو شکست دینے کےبعد آج عرب ممالک میں پاکستان کو وہی عزت حاصل ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے، حنیف عباسی
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا: مشاہد حسین
  • 15برس میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے کھائے گئے: حافظ نعیم
  • پیپلز پارٹی کی 17سالہ حکمرانی، اہل کراچی بدترین اذیت کا شکار ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان
  • مسلم مالک غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں،حافظ نعیم الرحمن
  • اسرائیل ختم ہو جائیگا، شیخ نعیم قاسم
  • اسلامی ملکوں کے حکمران وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑیں: حافظ نعیم