عمران سے ملاقات کا دن: عمر ایوب اور پولیس کے درمیان جھڑپ، عامر ڈوگر پر تشدد
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج ملاقاتوں کا دن ہے، جہاں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی 2 بہنوں عظمیٰ خانم اور نورین خانم سے ملاقات ہوگئی جبکہ علیمہ خان اور دیگر پارٹی قائدین کی ملاقات نہ ہوسکی، دوسری طرف گورکھپور ناکے پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی، پولیس کی طرف سے عمر ایوب کو دھکے دیے گئے، پولیس نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر پر تشدد کرتے ہوئے انہیں ڈنڈا مارا اور کپڑے پھاڑ دیے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے آج ملاقات کا دن ہے، ملاقاتوں کے روز بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل پہنچیں۔
عمران خان کی 2 بہنوں عظمیٰ خانم اور نورین خانم کی ملاقات ہوگئی جبکہ علیمہ خان کے علاوہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، عامر ڈوگر، سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر بیرسٹر علی ظفر اور زرتاج گل کی ملاقات نہ ہوسکی، گورکھپور ناکے پر پی ٹی آئی کی قیادت موجود ہے۔
نورین خانم نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بلکل ٹھیک ہے، ان سے ملاقات ہوگئی ہے۔
گورکھپور ناکے پر عمر ایوب اور پولیس میں جھڑپ
گورکھپور ناکے پر پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب اور پولیس میں جھڑپ ہوئی، پولیس کی جانب سے عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی قیادت کو دھکے دیے گئے۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر پر تشدد کرتے ہوئے انہیں ڈنڈا مارا اور کپڑے پھاڑ دیے۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ یہ پولیس گردی اور غنڈہ گردی کی انتہا ہے، میں ممبر قومی اسمبلی ہوں یہ دیکھیں کیا ہورہا ہے، قصور ہمارا یہ ہے انکو تکلیف ہے ہم اڈیالہ جیل کے قریب بیٹھے ہیں.
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عمر ایوب اور پولیس اڈیالہ جیل عامر ڈوگر پی ٹی آئی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات شروع، اہم فیصلے متوقع
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہم فیصلے متوقع سعودی ولی عہد شہباز شریف ملاقات وزیراعظم پاکستان وی نیوز