بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ جس نے پاکستان کو پانی کی فراہمی بند کر دی تھی، واپس نہیں لیا جائے گا اور ‘بھارت کا پانی’ بھارت کے مفادات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا ‘آج کل میڈیا میں پانی کے بارے میں بہت بحث ہو رہی ہے۔ پہلے وہ پانی بھی جو بھارت کا حق تھا، ملک سے باہر بہہ رہا تھا۔ اب بھارت کا پانی بھارت کے فائدے کے لیے بہے گا، اسے بھارت کے فائدے کے لیے محفوظ کیا جائے گا اور اسے بھارت کی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔’

یہ بھی پڑھیے: بھارتی آبی جارحیت میں شدت: بگلیہار کے بعد سلال ڈیم کے دروازے بھی بند

مودی کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کے یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے فیصلے کو پاکستان نے مسترد کردیا ہے اور اسے بین الاقوامی فورمز پر چیلنج کرنے پر غور کررہا ہے۔

اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکا بھارتی یکطرفہ اعلان مسترد کر دیا، پانی پاکستان کا اہم قومی مفاد ہے اور 24کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، پاکستان اپنی لائف لائن کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا، پاکستان کی ملکیت کے پانی کا بہاؤ روکا گیا یا پانی کا بہاؤ موڑا گیا تو اس کو اس جنگ کا اقدام سمجھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آبی جارحیت پانی کی تقسیم دریا سندھ طاس معاہدہ نریندر مودی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آبی جارحیت پانی کی تقسیم دریا سندھ طاس معاہدہ بھارت کے بھارت کا جائے گا کے لیے

پڑھیں:

ایشیا کپ، سپر فور مییں پاکستان کا بھارت سے اگلا مقابلہ اب کب ہوگا؟

پاکستان نے میدان میں بیٹنگ کے دباؤ اور میدان سے باہر پیش آنے والی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں جگہ بنا لی۔

بدھ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ پہلے غیر یقینی کا شکار رہنے کے بعد ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ جواب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کے 2 مرتبہ ایشیائی چیمپئن ہونے کے باوجود ابتدا میں مشکلات بڑھ گئیں جب اوپنرز جلد آؤٹ ہوگئے، تاہم تجربہ کار فخر زمان نے 36 گیندوں پر 50 رنز بنا کر اننگز کو سہارا دیا۔

کپتان آغا سلمان نے 20 رنز جوڑے جبکہ آخر میں شاہین شاہ آفریدی کی 14 گیندوں پر 29 رنز کی تیز اننگز نے پاکستان کو قابل دفاع مجموعے تک پہنچا دیا۔

بولنگ میں حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اورابرار احمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خاص طور پر حارث رؤف نے 14ویں اوور میں دھرُوو پرشار کو آؤٹ کیا جس کے بعد یو اے ای کے بیٹرز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے گئے۔

یو اے ای کی جانب سے راہول چوپڑا نے 35 گیندوں پر 35 اور دھرُوو پرشار نے 23 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور 48 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن وہ ٹیم کو فتح کی منزل تک نہ لے جا سکے۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان گروپ اے سے دوسرے نمبر پر سپر 4 میں داخل ہوگیا، جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

گروپ بی سے تاحال صرف سری لنکا نے کوالیفائی کیا ہے جبکہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان دوسرا کوالیفائر طے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ بھارت پاکستان

متعلقہ مضامین

  • قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردِعمل
  • بالی وڈ نے پاکستان کا مشہور گانا ‘بول کفارہ’ دوسری بار چُرالیا
  • بھارت کا ڈرون ڈراما
  • ایشیا کپ، سپر فور مییں پاکستان کا بھارت سے اگلا مقابلہ اب کب ہوگا؟
  • ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ
  • کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ کیا تو فوڈ سکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی
  • جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی
  • نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی مبارکباد، مودی کا اظہار تشکر
  • بھارت کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے:عطا تارڑ