Express News:
2025-05-07@01:04:59 GMT

قوم کا دہشتگردی کے خلاف عزم غیر متزلزل ہے: حمزہ شہباز

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں 7 جوانوں کی شہادت پر سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بزدل دشمن اور اس کے آلہ کاروں کی کارروائیوں سے اس قوم کے حوصلوں کا کچھ نہیں بگاڑا جا سکتا۔ قوم کا دہشتگردی کے خلاف عزم غیر متزلزل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وطن کی حفاظت کے لئے پاکستان کی بہادر افواج کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کے امن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم کا دہشتگردی کے خلاف عزم غیر متزلزل ہے۔شہدا کے خاندانوں سے تعزیت اور ان کے صبر جمیل کے لئے دعاگو ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارت دہشتگرد ملک ہے، ڈائیلاگ یا تباہی میں سے ایک راستہ چن لے؛ بلاول بھٹو

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے۔ اسے حالیہ صورت حال میں ڈائیلاگ یا تباہی میں سے ایک راستہ چننا ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سمیت  دنیا پر واضح کردیا  ہے کہ پہلگام واقعے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔  بھارت اپنی نااہلی کا ذمے  دار پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے سر جھکا کر رہنا نہیں سیکھا ۔ پاکستان جدوجہد سے قائم ہوا اور پاکستانی قوم کی جدوجہد جاری رہے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں  خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ بھارت کی کشمیر میں ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے ۔ بھارت کو کشمیریوں پر مظالم بند کرنا پڑیں گے ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کو بجلی کی فراہمی میں اضافے کا فیصلہ

چیئرمین پی پی نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے پر پاکستان پر الزام لگائے اور دھمکیاں دیں ۔ دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا پہلگام واقعے میں کوئی ہاتھ نہیں ۔ پاکستان سب سے زیادہ دہشتگردی سے متاثر ہے۔  پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی  ہے۔ پاکستان تو خود دہشتگردی کا شکار ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ بھارت دہشتگرد ملک ہے ۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے  دہشتگردی کے ثبوت دنیا کے سامنے  رکھے  ہیں۔ بھارت کے ہاتھ سری لنکا اور کینیڈا میں دہشتگردی سے رنگےہیں ۔ بھارتی حکومت غیر ذمے داری کا مظاہرہ کررہی ہے۔

نااہلی، غفلت اور بدانتظامی پر   3 افسران کیخلاف ایکشن

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر جوان ملک کے دفاع کے لیے سرحدوں پر موجود ہیں۔ بھارت کو یہ یاد رکھنا چاہیے پاکستانی قوم کسی کے سامنے جھکنے والی نہیں۔ بھارت کو ڈائیلاگ اور تباہی میں سے کوئی ایک راستہ چننا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی افواج تیار ہیں ۔ بھارت نے کوئی حماقت کی تو قوم کی مدد سے ہماری افواج سخت جواب دیں گی ۔ بھارت اپنی نااہلی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔ بھارت سُن لے، ہم سندھی پنجابی پٹھان بلوچ کشمیری بعد میں ہیں، ہم پہلے پاکستانی ہیں ۔ ہم ایک دل، ایک ذہن اور ایک مکے سے جواب دیں گے ۔

تنخواہ دار طبقے کیلئے سالانہ ٹیکس آمدن کی حد کو 10 سے 12 لاکھ کرنے پر غور

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ پر تُلا ہے تو جان لے ہم بھی تیار ہیں۔ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا انسانیت کیخلاف جرم ہے۔آج پوری قوم متحد ہوکر بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔پاکستان کی ہر نسل جنگ کے مراحل سے گزر رہی ہے  اور پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا مکمل جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سانحہ 12 مئی، انسداد دہشتگردی عدالت میں گواہوں کو پیش کرنے کا حکم
  • بھارت دہشتگرد ملک ہے، ڈائیلاگ یا تباہی میں سے ایک راستہ چن لے؛ بلاول بھٹو
  • بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب
  • بھارت کو آبی دہشتگردی الٹی پڑ گئی، دریائے چناب کا پانی روکا نہ گیا
  • راولپنڈی: 9 مئی کیسز میں 20 ملزمان کو سزا سنا دی گئی
  • پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی؛ ابراہیم مراد
  • نکاح پڑھانے کی ویڈیو پر تنقید، حمزہ علی عباسی نے مدلل جواب دے دیا
  • آبی دہشتگردی، بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک دیا، جہلم میں بھی کمی کا خدشہ
  • آبی دہشتگردی: بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک دیا