ایل او سی پر پاکستانی جوابی گولہ باری سے 7 بھارتی فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی میڈیا نے بلآخر پاک فوج کی جانب سے اپنے 3 طیاروں کی تباہی کا اعتراف کر لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی سکیورٹی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ پاک فوج نے 3 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی چیک پوسٹوں پر پاکستانی گولہ باری سے 7 ہلاکتیں اور 35 زخمی ہوئے۔ بزدلانہ حملے کے بعد شکست تسلیم کرتے ہوئے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔
سیکورٹی زرائع کا کہنا تھا کہ سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاک فضائیہ نے رات گئے ہونے والے بھارتی حملے کے نتیجے میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون سمیت 6 بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے۔ پاک فوج نے جو 6 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ جدید طرز کے 3 رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوئٹہ، سکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ
پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس کے قریب سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دو دھماکے ہوئے، جن میں نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم حملے ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے قریب سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دو دھماکے ہوئے، جن میں نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔ ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق ایف سی چیک پوسٹ پر یو بی جی ایل گیس گرنیڈ حملہ کیا گیا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی پولیس متحرک ہے۔ پولیس نے علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کر دی ہے۔