پاکستانی شاہینوں کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے تباہ حال رافیل طیارے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں فرانسیسی ساختہ ایم آئی سی اے ایئر ٹو ایئر میزائل کا ملبہ بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو طیارہ گرنے کے بعد بھی اپنے لانچر سے چپکا ہوا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں، جب کہ مزید کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جدید ترین لڑاکا طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے۔

ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں 1.

64 فیصد کمی آگئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ ہی فرانس کے ساتھ مزید 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔

بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صبح سویرے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی ہے، پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے، پاکستان کے مؤثر جواب کے بعد بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا۔

اس کے علاوہ پاک فوج کی جوابی کارروائیاں تاحال جاری ہیں، اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچنے کی مسلسل اطلاعات مل رہی ہیں۔

???? بھارتی فضائیہ کا رافیل طیارہ تباہ
ویڈیو میں فرانسیسی ساختہ ایم آئی سی اے (MICA) ایئر ٹو ایئر میزائل کا ملبہ بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو اب بھی اپنے لانچر سے چپکا ہوا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے ہیں۔ pic.twitter.com/WEJZMuCIVw

— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) May 7, 2025

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھارتی فضائیہ فضائیہ کے نے بھارت کے بعد رہے کہ

پڑھیں:

راولپنڈی؛ موٹر سائیکل پارک کرنے پر ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدسلوکی، ویڈیو سامنے آگئی

راولپنڈی:

راجا بازار میں موٹر سائیکل پارک کرنے کے معاملے پر ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدسلوکی کی فوٹیج سامنے آگئی، سی ٹی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے وارڈن کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کر دیے۔

ویڈیو میں وارڈن کو موٹر سائیکل سوار کا گریبان پکڑ کرکے اسکو زدو کوب کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ٹریفک وارڈن کو شہری کو برے طریقے سے گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھنے پر مجبور کرتے بھی دیکھا گیا۔

وارڈن کے ساتھ کچھ سادہ کپڑوں میں موجود افراد بھی شہری سے بدسلوکی کرتے ہیں جبکہ ایک شہری ویڈیو بناتا ہے تو وارڈن کو اسکی جانب لپک کر ویڈیو بناتے روکتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹریفک وارڈنز کی جانب سے شہریوں سے بدسلوکی کی واقعات آئے دن سامنے آ رہے ہیں۔ حالیہ واقعہ شہری کے  موٹر سائیکل پارک کرنے کے تنازع پر پیش آیا جبکہ چند دن قبل مری روڈ پر بھی فورک لفٹر پر وارڈن شہری سے گتھم گتھا دیکھائی دیا تھا۔

راجا بازار واقعے پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے نوٹس لیا اور ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے ہیڈکوارٹرز کلوز کرتے ہوئے سینئر ٹریفک آفیسر کو واقعے کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہری سے ناروا سلوک برداشت نہیں، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے مشرق میں گہرائی تک حملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی جارحیت پر دو ٹوک موٴقف سامنے آگیا
  • راولپنڈی؛ موٹر سائیکل پارک کرنے پر ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدسلوکی، ویڈیو سامنے آگئی
  • بھارتی فوج کا مورال تباہ، خودکشیوں میں اضافہ؛ مودی سرکار خاموش تماشائی
  • بھارت؛ کلاؤڈ برسٹ میں متعدد فوجی بہہ گئے، ہلاکتیں اور تباہی؛ ہولناک ویڈیو
  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے قصبہ تباہ، 4 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا
  • ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بنجی جمپنگ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کی ٹیرف میں مزید اضافے کی دھمکی؛ بوکھلاہٹ کے شکار بھارت کا ردعمل سامنے آگیا
  • بلاول بھٹو زرداری سے منسوب وائرل ویڈیو کے حقیقت سامنے آ گئی
  • راولپنڈی: جرگہ کے حکم پر سدرہ عرب کے قتل میں بڑی پیش رفت، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کو قتل کر کے لاش قبرستان لانے کی ویڈیو سامنے آ گئی