City 42:
2025-08-06@19:53:05 GMT

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد قومی سلامتی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت شروع ہو گیا۔

خبر کی مزید تفصیل شامل کی جا رہی ہے 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کسانو ں کو کم لاگت قرض کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کیلئے کم لاگت قرضوں کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسانو ں کو کم لاگت قرض کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، زرعی پیدوار میں اضافے کیلئے کم رقبے والے کسان کو عزت اور تکریم دینی ہوگی۔

منگل کووزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت زرعی ترقیاتی بنک کی اصلاحات اور کسانوں کے لئیقرضوں کے حصول میں آسانی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم ا?فس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جار ی بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، مشیر وزیر اعظم محمد علی، وزرائ مملکت بلال اظہر کیانی، عبدالرحمن کانجو، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد، رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر، وزیر اعظم کے کوا?رڈینیٹر مشرف زیدی، احمد عمیر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو کم لاگت قرض کے حصول میں بیش بہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،چھوٹے پیمانے کے کسانوں کو زرعی ضروریات پوری کرنے کیلئے کم لاگت قرض کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک کی بہتری کیلئے اصلاحات کا نفاذ تیز کرنے اور چھوٹے پیمانے کے کسانوں کو آسان شرائط پر کم لاگت قرض کی فراہمی کیلئے نجی بنکوں کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ زرعی ترقیاتی بنک اور کسانوں کو قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات پر ہر تین ہفتے بعد اجلاس کی صدارت خود کریں گے۔اجلاس کو زرعی ترقیاتی بنک میں جاری اصلاحات، کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں نجی بنکوں کی جانب سے زرعی شعبے کو قرض کی فراہمی پر بھی بریفنگ دی گئی،اجلاس کو زرعی ترقیاتی بینک کی کارکردگی کی بہتری اور قرضوں میں سہولت کیلئے مختلف تجاویز بھی دی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٰاے پی این ایس-پی اے اے مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس اے پی این ایس ہاؤس کراچی میں منعقدٰ
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستانی امیگریشن، بیرون ملک روزگار اور ٹیکنیکل، ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پالیسی سے متعلق جائزہ اجلاس
  • کسانو ں کو کم لاگت قرض کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم
  • اسمال انڈسٹریز کا فروغ، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنادی
  • مسلسل 40 روز تک اسمبلی اجلاس سے غیر حاضری، شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اجلاس، بیشتر ایجنڈا آئٹمز پیش
  • سیکیورٹی کے سخت انتظامات، پی ٹی آئی کا احتجاج
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
  • قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، پی ٹی آئی کا احتجاج متوقع
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب‘ 32نکاتی ایجنڈا جاری